۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
آل خلیفہ

حوزہ/ بحرین کے بادشاہ نے صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے ملک کے فلسطین مخالف معاہدے کا جواز پیش کرتے ہوئے دعوی کیا کہ یہ معاہدہ خطے میں امن کے حصول کے لئے کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے سے مغربی ایشیائی خطے خصوصا فلسطین میں امن و استحکام حاصل کرنے میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کا مقصد خطے اور فلسطین میں امن کا حصول ہے۔

یروشلم پر قابض حکومت کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کا سراہنا کرتے ہوئے ابن عیسیٰ نے دعوی کیا کہ فلسطین کے معاملے پر ان کےملک کا مؤقف مستحکم ہے، بحرین کے شاہ نے اپنی تقریر میں دو ریاستی حل (فلسطینی حکومت اور اسرائیلی حکومت) اور عرب امن منصوبے کے ذریعے فلسطین کے مسئلے کو حل کرنے کی کوششوں میں اضافہ کرنے پر زور دیا۔

یادرہے کہ عربی امن منصوبہ فلسطین میں سابق سعودی بادشاہ کے اقدام پر تجویز کیا گیا تھا، اس منصوبے کے تحت عرب ریاستوں کے ذریعہ اسرائیل کے وجود کو تسلیم  اور دونوں فریقین کے مابین تعلقات کی بحالی کو فلسطینی ریاست کے قیام سے مشروط کیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .