حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چارنومبر ایران میں سامراج کے خلاف جد وجہد کے قومی دن کی مناسبت سے حرم مطہر رضوی کے امام خمینی ہال میں علماء اور طلباء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے کہا: 28خرداد (18 / جون)کی بغاوت ، ایران میں عصر حاضر کا ایک بڑا واقعہ تھا کہ جو پہلوی حکومت کے بارہویں سال واقع ہوا اور پہلوی شاہی حکومت کے استحکام کا سبب بنا۔ اس کے بعد ایران میں امریکیوں نے، انگریزوں کی جگہ لے لی
رہبرانقلاب اسلامی کے فوجی مشیرنے کہا: امریکی اس روز کے بعد ایرانی بادشاہ کے ذریعہ اپنی تمام خواہشات کو عملی جامہ پہنانے کی فکر میں لگ گئے تھے اور شاہ بھی ہر طرح سے ان کی غلامی کررہا تھا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس وقت اسلامی انقلاب برپا ہوا، امریکیوں کو بہت بڑاجھٹکا لگا اوراب وہ ہمیشہ غیرانسانی روشوں سے ایرانی قوم کو کمزور کرنے کے درپئے رہتے ہیں
جنرل رحیم صفوی نے کہا: امریکہ کے بے ادب و بدتمیز صدر نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ " ہم کو صرف شام کا تیل چاہیے" وہ چاہتا ہے کہ اس علاقے کا امن تباہ کردے ۔
انہوں نے تہران میں امریکا کے جاسوسی کے اڈے پر قبضے کی سالگرہ کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ یونیورسٹیوں کے انقلابی طلبا کے ذریعہ امریکہ کے جاسوسی اڈے پر قبضے کو امام خمینی نے انقلاب دوم کا نام دیا تھا اوراس واقعے کی اپنی خاص اہمیت تھی کہ جس کی طرف بہت سے ماہرین ، مفکرین اور نظریہ پردازوں کی توجہ مبذول ہوئي ۔
جنرل رحیم صفوی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ انقلاب کے ان 40 برسوں میں ایران نے بہت زیادہ ترقی کی ہے کہا: "روشیں، حوادث اور رہنمائیاں" یہ تین بنیادی کلمات ہیں کہ ہم ان کے ذیل میں امریکہ کی حکومت اور ایران کے اسلامی انقلاب پر غور کریں تاکہ حقیقت میں ان 40 برسوں میں ایرانی قوم کی ترقی کو درک کرسکیں۔
جنرل رحیم صفوی نے کہا: ہمارے علاقے اور دنیا کے مختلف علاقوں میں کسی حد تک بیداری آئی ہے ، بہت سی قومیں اب امریکہ کی ڈکٹیٹرشپ کو تسلیم نہیں کرتیں، لہذا ہر طرف سے اعتراضات ہورہے ہیں۔ شام میں امریکہ کے بنائے ہوئے دہشت گرد گروہ داعش سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے انہوں نے کہا: اب ٹرمپ کہتا ہے کہ ابوبکر بغدادی کو قتل کردیا گیا ہے کبھی بھی اس کی باتوں پر یقین نہ کریں ۔
جنرل رحیم صفوی نے کہا: لبنان و عراق میں تازہ واقعات اورفسادات بھی امریکہ کے ہی فتنے ہیں اور انشاء اللہ خدا کے فضل سے امریکہ یہاں بھی بہت جلد شکست کھائے گا ۔
انہوں نے کہا: ایران کے اسلامی انقلاب کے 40 برسوں میں ایران اور اس علاقے میں دو اہم ترین واقعات رونما ہوئے جن میں سے ایک امریکہ کی جانب سے انسان دشمنی پر مبنی تھا کہ جس کا مقصد آمرانہ نظام کو قائم کرنا اور دنیا کے مال ودولت کو ہڑپنا تھا اور دوسرا اس کےمقابلے میں عوام کی حریت پسندی کی تحریک اوراستقامت کا مظاہرہ تھا
رہبرانقلاب اسلامی کے فوجی مشیرنے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ اب زوال کی طرف آگے بڑھ رہا ہے کہا: امریکی حکومت نے ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کے لیے ہر طرح کے حربے استعمال کیے لیکن اب اس نے خود گھٹنے ٹیک دیے ہیں اور اب الحمد للہ ایران ایک ناقابل تسخیر قوت میں تبدیل ہوچکا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: اب امریکہ سپرپاور نہیں رہا ہے اور وہ عالمی سطح پرکمزور پڑتا جارہا ہے
رحیم صفوی نے کہا کہ: اب رہبرانقلاب اسلامی اپنے مدبرانہ اور قائدانہ نظریات اور رہنمائیوں سے دنیا میں ایران کی ترقی و اسلامی بیداری کوباور کرانے اور سامراجی قوتوں کو شکست دینے کی جانب آگے بڑھ رہے ہیں

حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے فوجی مشیر جنرل رحیم صفوی نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب نے ایران کے مفادات سے امریکا کے ہاتھ کاٹ دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سبھی جوانوں کوبا خبر رہنا چاہئے کہ امریکیوں کی صرف ایران کے ساتھ مشکل نہیں ہے بلکہ وہ پورے علاقے پر مسلط ہونا چاہتے ہیں۔
-
اسرائیل کی جنونی حرکتیں در حقیقت اس کی آخری چھٹپٹاہٹ ہے، جنرل قاسم سلیمانی
حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نے عراق، شام اور لبنان میں اسرائیل کے حملوں کو اس کی جنونی حرکت قرار دیتے ہوئے کہا…
-
عاشورا نے اقوام عالم کو یہ درس دیا ہے کہ کبھی بھی ذلت کو قبول نہ کریں،حجت الاسلام حیدری
حوزہ / ایران کے صوبہ مازندران میں محکمہ اوقاف اور امور خیریہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا: عاشورا کی ثقافت نے اقوام عالم کو یہ درس دیا ہے کہ کبھی بھی کسی بھی…
-
امریکی جاسوسی کے اڈے پر قبضہ، دنیا میں سامراج کی ہیبت کے زوال کا آغاز
حوزہ/ بیسویں صدی، امریکی خوابوں کی صدی ہے، وہ امریکا جو ہمیشہ دعوی کرتا تھا کہ دنیا، اس کے اشاروں پر چلتی ہے۔ سن 1991 میں سوویت یونین کا شیرازہ بکھر جانے…
-
امام خمینی کی تحریک نے استکبار کے تسلط کے خلاف دینی اقدار کی اہمیت کو اجاگر کیا،آیت اللہ تقی مدرسی کا پیغام
حوزہ / آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے بیان کیا کہ امام خمینی رضوان اللہ تعالی کی تحریک نے ثابت کیا کہ مرجعیت دینی کا ادارہ اگر اپنی رسالت پر مبنی ذمہ…
-
دشمن کو ایران کی طاقت کا اندازہ ہے:میجر جنرل رحیم صفوی
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی ایران کے سینئر مشیر برائے عسکری امور کا کہنا ہے کہ دشمنوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کا اندازہ ہے۔
-
انقلاب اسلامی کے ثمرات صرف ایران ہی نہیں بلکہ آج دنیا کے تمام مظلومین تک پہنچ رہا ہے، مرکزی صدر اے ایس یو پاکستان
حوزہ/ آیت اللہ العظمی امام خمینی کی قیادت میں کامیابی سے ہمکنار ہونے والے ایران کے تاریخ ساز انقلاب میں علمائے ایران اور ایرانی عوام کی نظام ظلم کے خلاف…
-
انجیل کے ماننے والے مسیحی ٹرمپ کے مخالف ہیں،ویٹیکن میں سابق ایرانی سفیر
حوزہ/حجت الاسلام محمد مسجد جامعی ان سوالوں کے جواب میں کہ آیا انجیل کے ماننے والے مسیحیوں کا اعتراض ٹرمپ کے غیر اخلاقی کاموں کو روکنے میں مؤثر ثابت ہو…
-
ولایت فقیہ اور نیو اسلامک سویلائزیشن کی طرف بڑھتے ہوئے قدم.حصہ سوئم
حوزہ / معروف ماہر لسانیات نوم چومسکی (Noam Chomsky)کے بقول: " زبان محض الفاظ کا مجموعہ نہیں ، بلکہ یہ ایک تمدن ہے؛ ایسی تمدن جو معاشروں کو آپس میں…
-
مقاومت ہی آزادی کا واحد راستہ ہے،لبنانی مسلم علماء کا اجتماع
حوزہ / لبنانی مسلم علماء کے ایک وفد نے شیخ حسان عبداللہ کی سربراہی میں شام کی قومی پارٹی سے ملاقات کی اور پارٹی کے نائب صدر وائل حسینہ نے وفد کا استقبال…
-
جلد ہی ہم امریکی سیاست کا جنازہ نکلتے دیکھ لیں گے، شام میں نمائندہ ولی فقیہ
حوزہ / سوریہ میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا کہ ہر واقعہ امام خامنہ ای کی پیش گوئی کے قریب آنے کی طرف اشارہ کر رہا ہے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ تنزلی کا…
آپ کا تبصرہ