۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان

حوزہ/ آیت اللہ العظمی امام خمینی کی قیادت میں کامیابی سے ہمکنار ہونے والے ایران کے تاریخ ساز انقلاب میں علمائے ایران اور ایرانی عوام کی نظام ظلم کے خلاف مثالی قربانیوں نے دنیا کو محو حیرت کردیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن علی سجادی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آیت اللہ العظمی امام خمینی کی قیادت میں کامیابی سے ہمکنار ہونے والے ایران کے تاریخ ساز انقلاب میں علمائے ایران اور ایرانی عوام کی نظام ظلم کے خلاف مثالی قربانیوں نے دنیا کو محو حیرت کردیا کہ ایران کی شاہی حکومت جسے امریکی سرپرستی بھی حاصل تھی، علمائے ایران اور عوام نے ایک طاقتور حکومت کو کیوں کر شکست دے دی!!

ایران کے تاریخ ساز انقلاب کے محرکات و عوامل کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوگا کہ ایرانی انقلاب رضا شاہ پہلوی کے اس آمرانہ نظام کے خلاف برپا گیا تھا جہاں عوامی حقوق کی پامالی شاہی حکومت کی ایک روش بن گئی تھی۔ شاہ ایران کی مغرب نواز پالیسیوں کے سبب ایرانی عوام اپنی تہذیب و تمدن کا تشخص کھو رہے تھے۔ایران میں مذہبی آزادی دم توڑ رہی تھی۔

اسلامی احکام کی اعلانیہ خلاف ورزی نظام شاہی کا حصہ بن چکی تھی۔امام خمینی رح نے درس کربلا سے استفادہ کرتے ہوئے عصر حاصر کے یزید کے خلاف برسریپیکار ہوکر انقلاب اسلامی اور الہٰی نظام قائم کروایا جس کے ثمرات آج دنیا بھر کے مظلومین لے رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .