حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ بیش بہا کتاب 26 مقالوں پر مشتمل ہے، جن میں شیخ طوسی کے کلامی نظریات پر دقت نظر اور تفصیلی وضاحت کے ساتھ روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس کتاب میں امامیہ عقائد و کلام کی تاریخ پر اجمالی روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ متقدمین کے متکلموں کا تعارف بھی کرایا گيا ہے اور خود شیخ طوسی علیہ الرحمہ کی زندگی اور ان کے کلامی نظریات پر نگاہ ڈالی گئی ہے اور ساتھ ہی ان موضوعات کے ضمن میں کلام امامیہ پر بھی تجزیہ و تحلیل پیش کیا گیا ہے۔
اسی طرح "تفسیر تبیان" کے تحت شیخ طوسی کے کلامی نظریات کی وضاحت کے ساتھ تحلیل کے بعد توحید، صفات الہی، نبوت، امامت اوردیگر متعلقہ موضوعات پر شیخ طوسی کے کلامی اور عقائد پر مبنی افکار کی روشنی میں بحث کی گئی ہے۔
فرائض، ایمان، کفر، معاد یا قیامت، جبر و اختیار، امر بالمعروف و نہی عن المنکر، قاعدۂ لطف، بداء، غیبت و رجعت، اس کتاب کے دوسرے موضوعات ہیں جنھیں شیخ طوسی کے کلامی نقطہ نظر سے پرکھا گیا ہے۔ اس کتاب کا ہر مقالہ گویا اس کتاب کا اصل باب ہے۔
اس کتاب کے مقالہ نویس؛ مرحوم ڈآکٹر یزدی مطلق (فاضل)، مرحوم محمد سلامی، عبدالعلى بہادرى، علیرضا ذاكرى، میرحسین ضیایى، احمد رزمخواه، على قربانى، عبدالكریم رضایى، سیدعباس مرتضوى، عبدالرحمن رضایى، سید محمّد مظفرى، حسن على زیدانلو اور هبةاللّه نجفی ہیں جو رضوی علوم اسلامی یونیورسٹی کی فلسفہ و کلام اسلامی کی فیکلٹی کے موجودہ اور سابقہ محققوں میں سے ہیں۔
![کتاب "اندیشہ ھای کلامی شیخ طوسی" کی دوبارہ اشاعت کتاب "اندیشہ ھای کلامی شیخ طوسی" کی دوبارہ اشاعت](https://media.hawzahnews.com/d/2021/02/11/4/1097309.jpg)
حوزہ/رضوی علوم اسلامی یونیورسٹی کے فلسفہ اور کلام کے محققین کی محنتوں سے " اندیشہ ھای کلامی شیخ طوسی" نامی کتاب دوبارہ چھپ کر بازار میں آگئی ہے ۔
-
انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی مناسبت سے عظیم الشان "انقلاب اسلامی اور پیغام وحدت" سیمینار کا انعقاد
حوزہ/ جامعۃ المصطفی العالمیہ نمائندگی پاکستان کے زیر اہتمام ایک آن لائن انقلاب اسلامی اور پیغام وحدت سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
-
انقلاب اسلامی ایران ایک اسلامی و عوامی انقلاب ہے، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان
حوزہ/ امام خمینی (رہ) کی بے مثال و لازوال جدوجہد اور جذبہ ایمانی کے بغیر یہ انقلاب کبھی پایہ تکمیل تک نہ پہنچتا۔
-
صاحب قصص العلماء؛ آیت اللہ مرزا محمد تنکابنی رضوان اللہ تعالی علیہ
حوزہ/ آیت اللہ تنکابنیؒ ایک روحانی شخصیت تھے، خدا و خاصان خدا کی خاص عنایتیں ہمیشہ انکے شامل حال رہیں۔ آپ شرعی رقومات کے سلسلہ میں انتہائی احتیاط سے…
-
کتاب “امر بالمعروف اور نہی از منکر” شائع ہو کر منظر عام پر آ گئی
حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین سید علی اکبر حسینی نیشابوری کی تحریر کردہ کتاب “امر بالمعروف اور نہی از منکر” شائع ہو کر منظر عام پر آ گئی ہے۔
-
انقلاب اسلامی کے ثمرات صرف ایران ہی نہیں بلکہ آج دنیا کے تمام مظلومین تک پہنچ رہا ہے، مرکزی صدر اے ایس یو پاکستان
حوزہ/ آیت اللہ العظمی امام خمینی کی قیادت میں کامیابی سے ہمکنار ہونے والے ایران کے تاریخ ساز انقلاب میں علمائے ایران اور ایرانی عوام کی نظام ظلم کے خلاف…
آپ کا تبصرہ