۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ عارف واحدی

حوزہ/ مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ علامہ موسی رضا جسکانی سمیت درجنوں عزاداران کو فورتھ شیڈول لسٹ میں شامل کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کہتے ہیںکہ شیعہ علماءکونسل سندھ کی جانب سے سندھ بھر میں چہلم امام حسین ؑ کے جلوس میں پیادہ شرکت کرنے والوں کیخلاف غیر آئینی بلاجواز ایف آئی آرز کے خاتمے کیلئے ” سکھر پریس کلب سے وزیر اعلیٰ ہاوس کراچی سندھ“ 14فروی کا پر امن ” تحفظ عزا لانگ مارچ“ میں عوام بھر پورشرکت کریں اور سندھ حکومت پر امن لانگ مارچ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش نہ کرے اور ملت جعفریہ کے تمام مطالبات کو پورا کرے ۔

انہوں نے کہا کہ ایام محرم اور چہلم امام حسین ؑ میں عزاداران پر بلاجواز ایف آئی آر سے شہریوں میںبے چینی پھیل رہی ہے اور سندھ میں ہونے والا لانگ مارچ پر امن احتجاج کا نکتہ آغاز ہے اگر شہریوں کےخلاف غیر آئینی مقدمات ختم نہ کئے گئے تو یہ سلسلہ ملک بھر میں بھی پھیل سکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔

علامہ عارف حسین واحدی نے حکومت کی توجہ اس اہم اور حساس مسئلہ پر مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں بالخصوص پنجاب میں پر امن شہریوں کو فورتھ شیڈول لسٹ میںشامل کرنے کا غیر آئینی اقدام کا سلسلہ جاری ہے اور پنجاب حکومت نے علامہ موسی رضا جسکانی سمیت فیصل آباد سمیت دیگر شہروں کے درجنوں معصوم اور پر امن عزاداران کو مجلس عزا کے انعقاد اور جلوس عزا میں شرکت کر نے کی پاداش میں فورتھ شیڈول لسٹ میں شامل کیا گیا ہے جس کی ہم شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فورتھ شیڈول لسٹ میں عزاداروں کے نام شامل کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے اس عمل سے ملت جعفریہ میں بے چینی اور غم وغصہ بڑھ رہا ہے ۔

علامہ عارف واحدی نے چہلم امام حسین ؑ کے جلوس میں پیادہ شرکت کرنے والوں کیخلاف غیر آئینی و غیر قانونی اقدام کو شہریوں کی آزادی پر حملہ کے مترادف قراردیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے امسال ایام محرم میں عزادی کو محدود کرنے کےلئے ریاستی مشینری کا بے دریغ استعمال کیا اور ظلم کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے عزاداران کیخلاف بلاجواز ایف آئی آرز درج کی گئیں یہ عمل قابل مذمت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین شہری آزادیوں کی ضمانت دیتا ہے جس سے دستبردار ہونا یااپنے حقوق سے پیچھے ہٹنا ممکن نہیں لیکن اس ملک کا نظام ہی الٹا ہے کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے ان پر ہی بلاجوازمقدمات درج کئے جارہے ہیں۔

آخر میں علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بنیادی شہری حقوق ( مجالس اور جلوسوں کے انعقاد )سے پیچھے نہیں ہٹیں گے لہذا حکومت اپنی عزاداری کو محدود کر نے کی غیر منصفانہ پالیسیوںکو ترک کرتے ہوئے عزاداران پر بلاجواز غیر آئینی ایف آئی آر ز کو ختم اورعلامہ موسی رضا جسکانی سمیت درجنوں افراد کو فورتھ شیڈو ل لسٹ سے ناموں کوفی الفور نکالے جانے کے احکامات صادر فرمائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .