۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس

حوزہ/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے پنجاب پولیس کی جانب سے عزاداران حسینی کے چہلم امام حسینؑ پر پیدل سفر پر سخت کارروائی کی دھمکیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان حجۃ الاسلام المسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پنجاب پولیس کی جانب سے عزاداران حسینی کے چہلم امام حسینؑ پر پیدل سفر پر سخت کارروائی کی دھمکیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ عزاداران امام حسین علیہ السلام کے پیدل جلوس ہاے عزا میں شرکت کرنے پرکسی قسم کی قدغن لگانے کو کسی طور قبول نہیں کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے پورے پاکستان میں جلوس و مجالس ہائے عزا کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں عزاداران امام حسینؑ جس بھی انداز میں شریک ہوں اس پر کوئی پابندی قابل قبول نہیں ۔ آئین پاکستان ہر شہری کو اپنے ملک میں آزادی کے ساتھ نقل و حمل کی ضمانت فراہم کرتا ہے ۔ ایسے میں نامناسب احکامات جاری کرکے پیدل شرکت کرنے والے عزاداروں پر مقدمات کی دھمکیاں دینا آئین پاکستان سے انحراف ہے۔عزاداری امام حسینؑ ہماری سرخ لکیر ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ۔

دوسری جانب علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پرمرکزی کابینہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرتے سرکاری حکم نامے پر تمام صوبائی وزارت داخلہ اور مرکزی حکومت سے روابط شروع کردیئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .