حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی رضاکار فوج حشد الشعبی نے منگل کی صبح اعلان کیا کہ صوبہ نینوا میں داعش کے متعدد ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔
حشدالشعبی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ نینوا میں ایک فوجی آپریشن کے دوران داعش کے 20 ٹھکانے تباہ اور ان کے 18 ریکٹس بھی تباہ کر دیے گئے۔ داعش کے ٹھکانوں پر حملے کا صحیح وقت نہیں بتایا گیا تاہم یہ واضح کیا گیا ہے کہ یہ حملہ خضر نامی علاقے میں کیا گیا تھا۔
حشدالشعبی نے عراق کے اندر داخلی سلامتی کو مضبوط کرنے کے مقصد سے عراق کے بعض صوبوں میں فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اس مہم کے کمانڈر نے بتایا کہ داعش مخالف مہم داعش کے خاتمے تک جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے گزشتہ چند ماہ کے دوران عراق میں بدامنی پھیلانے کے مقصد سے عراق کے مشرق اقصیٰ کے علاقوں اور کم آبادی والے علاقوں میں اپنے خفیہ ٹھکانے بنائے ہیں۔ ان اڈوں سے موقع ملنے پر وہ حملے شروع کر دیتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں دہشت گرد گروہ داعش نے عراق کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر حملے شروع کیے ہیں۔ اس سے قبل بھی عراق میں داعش کے حملوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔