۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
عراقی وزیر اعظم

حوزہ/ داعش پر فتح کی سالگرہ کے موقع پر عراق کے وزیر اعظم نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس فتح کی یاد ہمیں عراق کی ترقی اور عوام کی خدمت کا جذبہ عطا کرتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج بروز ہفتہ، 10 دسمبر، داعش پر فتح کی سالگرہ کے موقع پر، عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے ٹویٹر پر لکھا کہ’’ 10 دسمبر‘‘ عراقی جرات و شجاعت و قربانی کی یاد دلاتا رہے گا۔

انہوں نے داعش کی دہشت گردی کے خلاف جہاد کا فتویٰ جاری کرنے کے لیے حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی دامت برکاتہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور لکھا: "درود و سلام ہو ان تمام لوگوں پر جنہوں نے یہ شاندار کامیابی ممکن بنائی، اس خون مطہر کا شکریہ ادا کرتے جس نے عراقی عوام کے نبض و قلب میں دوبارہ خون رواں کیا، کہ اس فتح کی یاد ہمیں عراق کی ترقی اور عوام کی خدمت کا جذبہ عطا کرتی ہے۔

9 دسمبر 2017 کو عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے پورے ملک کو مکمل طور سے داعش سے آزاد ہونے کا اعلان کیا، اور اس دن کے بعد اس دن کا نام ’’یوم النصر‘‘ رکھا گیا اوراس دن سرکاری تعطیل کا علان کیا گیا، اور عراقی عوام ہر سال اس دن جشن مناتی ہیں۔ اسی دوران عراق کے مختلف علاقوں میں چھپے ہوئے داعش دہشت گرد گروہ کے خاموش مرکزوں کا صفایا کرنے کا عمل تاحال جاری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .