۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
فلسطین

حوزہ/ گذشتہ رات فسلطین کے صوبہ الخلیل میں صیہونی فوجیوں کے حملے میں زخمی ہونے والا محمد جویرہ نامی فلسطینی فوجی شہید ہو گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، موصولہ خبر کے مطابق گذشتہ رات فلسطین کے صوبہ الخلیل میں صیہونی فوجیوں کے حملے میں زخمی ہونے والا محمد جویرہ نامی فلسطینی فوجی شہید ہوگیا۔

اسی طرح ایک اور محمد سمیع نامی ایک اور فلسطینی نوجوان کہ جس کی عمر 33 سال تھی، اسے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ مہاجر کیمپ میں شہید کیا گیا۔ محمد سمیع صہیونی فوجیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہو گئے تھے۔ انہوں نے دو سال قبل جبالیہ کے قریب ایک مظاہرے میں حصہ لیا تھا جس میں وہ صہیونی فوجیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہو گئے تھے۔

فلسطینی وزیر صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں پر بدھ کو ہونے والے حملے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ صیہونی فوجیوں نے بدھ کی صبح مغربی کنارے کے شہر نابلس میں فلسطینی فوجیوں کو گرفتار کرنے کے بہانے حملہ کر کے 11 فلسطینیوں کو شہید اور 102 کو زخمی کر دیا۔ مختلف فلسطینی گروہوں نے الگ الگ ریلیز میں اعلان کیا ہے کہ تشدد اور تجاوزات کی آگ غاصب صیہونی حکومت کو جلا کر رکھ دے گی۔

ادھر فلسطین کے سابق وزیراعظم اور حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا ہے کہ دشمن کے ساتھ لڑائی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی عوام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے ساتھ جنگ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .