۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
شیاع السودانی

حوزہ/ عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے میونخ سیکورٹی کانفرنس کے دوران، فلسطینی مقاومتی تحریکوں کے وزیر محمد اشتیہ سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے میونخ سیکورٹی کانفرنس کے دوران، فلسطینی مقاومتی تحریکوں کے وزیر محمد اشتیہ سے ملاقات اور گفتگو میں، مسئلہ فلسطین کے حوالے سے عراق کے مضبوط اور اصولی مؤقف پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور خطے کے اقتصادی اور سیکورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ملاقات میں عراقی وزیراعظم نے فلسطینی قوم کے منصفانہ مسئلہ کے حوالے سے عراق کے مضبوط اور اصولی مؤقف پر تاکید کی۔

فلسطینی مقاومتی تحریکوں کے وزیر محمد اشتیہ نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور خطے کے امن و امان اور استحکام کی حمایت پر عراق کے واضح اور دو ٹوک مؤقف کو سراہا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .