۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
الحجیری نماینده پارلمان لبنان

حوزہ/ لبنانی پارلیمنٹ کے رکن ملحم الحجیری نے انقلاب ایران کی فتح کی 44ویں سالگرہ کے موقع پر رہبر معظم، حکومت ایران اور ایران کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی پارلیمنٹ کے رکن ملحم الحجیری نے انقلاب ایران کی فتح کی 44ویں سالگرہ کے موقع پر رہبر معظم، حکومت ایران اور ایران کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ اس انقلاب نے مظلوم اقوام سے ظلم کا خاتمہ کیا، عالمی استکبار کا مقابلہ کیا، فلسطین کی حمایت میں کھڑا ہوا اور سرزمین فلسطینی کی آزادی اور بیت المقدس کو فلسطین کے دارالحکومت کے طور دیکھتے ہوئے فلسطین کے قیام کے لیے فلسطینی قوم کی جدوجہد کی حمایت کی۔

لبنانی پارلیمنٹ کے نمائندے نے ایران پر امریکی پابندی اور مظالم کا مقابلہ کرنے اور اقتصادی محاصرے کا مقابلہ کرنے پر ایرانی قوم کی تعریف کی۔

الحجیری نے ایرانی قوم کی ترقی اور خوشحالی کی امید ظاہر کی اور کہا کہ اگر ایران کی دانشمندانہ قیادت اور قوم کی بیداری اور انقلاب اسلامی کی بنیاد اور اقدار کی پاسداری نہ ہوتی تو یہ ترقی ممکن نہ ہو پاتی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .