۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
رئیس مجمع تشخیص مصلحت نظام در راهپیمایی ۲۲بهمن قم

حوزہ/ آج 22 بہمن 1401 کو "یوم اللہ" مارچ میں لوگوں کے ہمراہ تشخیص مصلحت کونسل کے چیئرمین آیت اللہ صادقی آملی لاریجانی نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج 22 بہمن 1401 کو "یوم اللہ" مارچ میں لوگوں کے ہمراہ تشخیص مصلحت کونسل کے چیئرمین آیت اللہ صادقی آملی لاریجانی نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے صحافیوں کے ایک اجتماع میں انقلاب اسلامی کی فتح کی 44 ویں سالگرہ کے موقع پر ایران کے مومن عوام کی شاندار شرکت کو سراہتے ہوئے کہا: لوگوں کے ہجوم اور کثیر تعداد میں ان کی موجودگی اور عوام میں اتحاد، اسلامی جمہوریہ کے دشمنوں اور تسلط پسند لوگوں اور نظام اسلامی کے مخالفین کے لیے ایک واضح اور فیصلہ کن پیغام ہے کہ ہمارے عوام اس انقلاب اور اس کی اقدار کے ساتھ کھڑے ہیں اور دشمنوں کے مقابل متحد ہو کر مقبلے کے لئے تیار ہیں۔

انقلاب اسلامی کے دشمنوں کی طرف سے فتنہ و تفرقہ کی ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے تشخیص مصلحت کونسل کے سربراہ نے کہا: لوگوں یہ عظیم الشان شرکت اور ان کی موجودگی ان لوگوں کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ ہے جو نظام اسلامی کے خلاف فتنہ و فساد کے مرتکب ہوئے ہیں۔ ان شاء اللہ یہ انقلاب اسی عظمت کے ساتھ ہمیشہ باقی رہے گا اور یقیناً دشمن کچھ نہیں کر سکیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .