۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
عطر قرآن

حوزہ؍فرامین الہٰی اور حضرت موسٰی علیہ السلام کے احکامات کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا اللہ تعالٰی کے بنی اسرائیل کے ساتھ عہد و پیمان میں سے تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَإِذْ أَخَذْنَا مِيثَاقَكُمْ وَرَفَعْنَا فَوْقَكُمُ الطُّورَ خُذُوا مَا آتَيْنَاكُم بِقُوَّةٍ وَاسْمَعُوا ۖ قَالُوا سَمِعْنَا وَعَصَيْنَا وَأُشْرِبُوا فِي قُلُوبِهِمُ الْعِجْلَ بِكُفْرِهِمْ ۚ قُلْ بِئْسَمَا يَأْمُرُكُم بِهِ إِيمَانُكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ﴿بقرہ، 93﴾

ترجمہ: اور (وہ وقت یاد کرو) جب ہم نے تم سے عہد و پیمان لیا اور تمہارے اوپر کوہِ طور کو بلند کیا, جو کچھ ہم نے تمہیں دیا ہے اسے مضبوطی سے پکڑو۔ اور جو کچھ اس میں ہے اسے غور سے سنو تو (تمہارے اسلاف) زبان سے کہنے لگے کہ ہم نے سن تو لیا اور دل میں کہا ہم عمل نہیں کریں گے اور ان کے کفر کی وجہ سے ان کے دلوں میں گوسالہ کی محبت بیٹھ گئی تھی۔ (اے رسول) کہیے! اگر تم مؤمن ہو تو تمہارا ایمان تمہیں بہت ہی برے کاموں کا حکم دیتا ہے (یہ عجیب ایمان ہے)۔

📕 تفســــــــیر قــــرآن: 📕

1️⃣ اللہ تعالٰی نے بنی اسرائیل سے عہد لیا کہ تورات کو قبول کریں اور اس کے احکامات پر عمل کریں.
2️⃣ بنی اسرائیل نے تورات کو قبول کرنے اور اس کے احکام پر عمل کرنے کے سلسلے میں ضد، ہٹ دھرمی اور شدت کا مظاہرہ کیا.
3️⃣ اللہ تعالٰی کے معاہدوں یا میثاق کی پابندی کرنا انسانوں کے ضروری فرائض میں سے ہے.
4️⃣ فرامین الہٰی اور حضرت موسٰی علیہ السلام کے احکامات کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا اللہ تعالٰی کے بنی اسرائیل کے ساتھ عہد و پیمان میں سے تھا.
5️⃣ حضرت موسٰی علیہ السلام کی قوم کے تورات اور حضرت موسٰی علیہ السلام کے فرامین و احکام سے انحراف کی بنیاد ان کا گوسالہ پرستی سے عشق تھا.
6️⃣ آسمانی کتابیں اور ادیان الہٰی ہرگز انسانوں کو ناروا کاموں کی طرف دعوت نہیں دیتے.
7️⃣ آسمانی کتابوں اور انبیائے الہٰی پر ایمان کا دعوٰی، بے جا اور ناروا اعمال کی طرف تمایل سے بالکل میل نہیں کھاتا.
7️⃣ انسان کے اعمال و کردار اس کے افکار و عقائد کی ترجمانی کرتے ہیں.

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
📚 تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .