۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
عطر قرآن

حوزہ؍قرآن كريم نے تورات كے نفس كلام كى تائيد اور اس كى صداقت و سچائی كى تصديق كى۔ قرآن كريم اہل ايمان كو ہدايت كرنے والا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
قُلْ مَن كَانَ عَدُوًّا لِّجِبْرِيلَ فَإِنَّهُ نَزَّلَهُ عَلَىٰ قَلْبِكَ بِإِذْنِ اللَّـهِ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ وَهُدًى وَبُشْرَىٰ لِلْمُؤْمِنِينَ ﴿بقرہ، 97﴾

ترجمہ: (اے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجیئے! کہ جو شخص جبرئیل کا دشمن ہے (ہوا کرے) اس نے تو وہ (قرآن) خدا کے حکم سے آپ کے دل میں اتارا ہے، جو اپنے سے پہلے (نازل شدہ) کتابوں کی تصدیق کرتا ہے اور اہل ایمان کے لئے ہدایت اور کامیابی کی بشارت ہے۔

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ حضرت جبرائيل عليہ‌ السلام كے ساتھ يہوديوں كى عداوت اور كينہ پرورى۔
2️⃣ پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كے قلب اطہر پر حضرت جبرائيل عليہ‌ السلام قرآن كريم لے كر آنے والے ہيں۔
3️⃣ حضرت جبرائيل عليہ‌ السلام نے اپنى طرف سے نہيں بلكہ اللہ تعالى كے اذن اور فرمان سے قرآن كريم كو پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كے قلب اطہر پر نازل كيا۔
4️⃣ پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حضرت جبرائيل عليہ‌ السلام كے ذريعے قرآن كريم كا نزول اس بات كا موجب بنا كہ يہود جبرائيل عليہ‌ السلام سے عداوت اور كينہ پرورى كريں۔
5️⃣ يہوديوں كا جبرائيل عليہ‌ السلام اور نظام وحى كے بارے ميں جاہلانہ تصور۔
6️⃣ قرآن كريم نے تورات كے نفس كلام كى تائيد اور اس كى صداقت و سچائی كى تصديق كى۔
7️⃣ قرآن كريم اہل ايمان كو ہدايت كرنے والا ہے۔
8️⃣ قرآن كريم اہل ايمان كو دنيا و آخرت كى سعادت مندى كى خوش خبرى دينے والا ہے۔
9️⃣ يہوديوں كى حضرت جبرائيل عليہ‌ السلام سے دشمنى گویا اللہ تعالىٰ سے دشمنى ہے۔

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .