۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
عطر قرآن

حوزہ؍قرآن كريم ميں پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كى رسالت كى حقانيت پر مشتمل آيات اور واضح دلائل موجود ہيں۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَلَقَدْ أَنزَلْنَا إِلَيْكَ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ ۖ وَمَا يَكْفُرُ بِهَا إِلَّا الْفَاسِقُونَ ﴿بقرہ، ٩٩﴾

ترجمہ: ہم نے آپ كى طرف روشن نشانياں نازل كى ہيں اور ان كا انكار فاسقوں كے سوا كوئي نہ كرے گا

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كى نبوت كى حقانيت كے لئے بہت واضح اور روشن دلائل و معجزات ہيں۔
2️⃣ يہوديوں كی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر يہ تہمت تھى كہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كے پاس نبوت كى حقانيت كے واضح اور روشن دلايل و برہان نہيں ہیں۔
3️⃣ قرآن كريم ميں پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كى رسالت كى حقانيت پر مشتمل آيات اور واضح دلائل موجود ہيں۔
4️⃣ فقط فاسقين (منحرف لوگ) ہيں جو قرآن كريم اور اس كے واضح دلائل كو قبول نہيں كرتے اور ان كے بارے ميں كفر اختيار كرتے ہيں۔
5️⃣ فسق اور انحراف اللہ تعالىٰ كى آيات كے انكار اور ايمان كى بنياديں كھو دينے كا باعث ہے۔
6️⃣ قرآن كريم اور پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كى رسالت كے دلائل كا انكار، منكر كے فسق اور انحراف كى دليل ہے۔

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .