۲۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۰ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 18, 2024
عطر قرآن

حوزہ؍مکاتب الہٰی پر اعتقاد رکھنے والے لوگ حتٰی علمائے دین اور آسمانی کتابوں کے عالم افراد بھی انحراف اور حق پوشی کے خطرے میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم

وَلَمَّا جَاءَهُمْ رَسُولٌ مِّنْ عِندِ اللَّـهِ مُصَدِّقٌ لِّمَا مَعَهُمْ نَبَذَ فَرِيقٌ مِّنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ كِتَابَ اللَّـهِ وَرَاءَ ظُهُورِهِمْ كَأَنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ ﴿بقرہ، ۱۰۱﴾

ترجمہ: اور جب ان کے پاس اللہ کی طرف سے وہ رسول (حضرت محمد صلّی اللہ علیہ و آلہ وسلّم) آیا جو ان کے پاس والی کتاب کی تصدیق کرنے والا ہے تو انہی اہل کتاب میں سے ایک گروہ نے کتابِ خدا (تورات) کو اس طرح پس پشت ڈال دیا کہ جیسے کہ وہ اسے جانتے ہی نہیں.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ حضرت محمد مصطفٰی صلّی اللہ علیہ و آلہ وسلّم اللہ تعالٰی کی جانب سے مبعوث کیے گئے رسول ہیں.
2️⃣ پیغمبر اسلام صلّی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے تورات کی حقانیت کی تصدیق اور اس کے آسمانی ہونے کی تائید فرمائی.
3️⃣ تورات میں آنحضرت صلّی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کی بعثت کی بشارت دی گئی.
4️⃣ علمائے یہود کا تورات کی بشارتوں کو نظرانداز کرنے کا محرک یہ تھا کہ پیغمبر اسلام صلّی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کی رسالت کے انکار کی زمینہ سازی کی جائے.
5️⃣ مکاتب الہٰی پر اعتقاد رکھنے والے لوگ حتٰی علمائے دین اور آسمانی کتابوں کے عالم افراد بھی انحراف اور حق پوشی کے خطرے میں مبتلا ہو سکتے ہیں.
6️⃣ پیغمبر اسلام صلّی اللہ علیہ و آلہ وسلّم پر ایمان لانا اللہ تعالٰی کے اہل کتاب سے معاہدوں میں سے تھا.
7️⃣ آسمانی کتب میں بیان شدہ تمام معارف اور احکام کی پابندی ضروری ہے.

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .