۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
عطر قرآن

حوزہ؍مومنين كے خير و بركت حاصل كرنے پر كفار كى ناراضگى اہل ايمان پر رحمت الہى كے خاتمے كا سبب نہيں بنے گى۔اللہ تعالى كے ہاں بہت عظيم فضل و بخشش ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
مَّا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُواْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَلاَ الْمُشْرِكِينَ أَن يُنَزَّلَ عَلَيْكُم مِّنْ خَيْرٍ مِّن رَّبِّكُمْ وَاللّهُ يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِ مَن يَشَاء وَاللّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ (بقرہ، 105)

ترجمہ: كافر اہل كتاب يہود و نصارى اور عام مشركين يہ نہيں چاہتے كہ تم پر پروردگار كى طرف سے كوئي خير نازل ہو حالانكہ الله جسے چاہتاہے اپنى رحمت كے لئے مخصوص كرليتا ہے اور الله بڑے فضل و كرم كا مالک ہے

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ اہل كتاب (يہود و نصارى ) اور مشركين وہ لوگ ہيں جنہوں نے كفر اختيار كيا.
2️⃣ كفار (يہود و نصارى اور مشركين) مسلمانوں پر انتہائي كم خير و بركت كے نزول سے بھى ناراضى ہيں.
3️⃣ انسانوں كے لئے خير و بركات كا سرچشمہ اللہ تعالى كى ذات اقدس ہے.
4️⃣ ذات بارى تعالى كى جانب سے خير و بركات كا نزول انسانوں پر اس كى ربوبيت كا ايک پرتو ہے.
5️⃣ اسلام اور مسلمانوں كے ساتھ دشمنى ميں اہل كتاب كا مشركين كے ساتھ برابر ہونا ايک عجيب امر ہے اور ايک ايسا مسئلہ ہے جس كى توقع نہ تھي.
6️⃣ اللہ تعالى اپنى مشيت كى بنا پر اپنى رحمت كو بعض انسانوں كے ساتھ مختص فرما ديتاہے.
7️⃣ مومنين كے خير و بركت حاصل كرنے پر كفار كى ناراضگى اہل ايمان پر رحمت الہى كے خاتمے كا سبب نہيں بنے گى.
8️⃣ اللہ تعالى كے ہاں بہت عظيم فضل و بخشش ہے.

تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .