۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عطر قرآن

حوزہ؍حق کا انکار اور اس کے خلاف معرکہ آرائی کے عوامل میں سے ایک حسد ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَدَّ كَثِيرٌ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَابِ لَوْ يَرُدُّونَكُم مِّن بَعْدِ إِيمَانِكُمْ كُفَّارًا حَسَدًا مِّنْ عِندِ أَنفُسِهِم مِّن بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْحَقُّ ۖ فَاعْفُوا وَاصْفَحُوا حَتَّىٰ يَأْتِيَ اللَّـهُ بِأَمْرِهِ ۗ إِنَّ اللَّـهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ﴿بقرہ، 109﴾

ترجمہ: (اے مسلمانو!) بہت سے اہل کتاب اپنے ذاتی حسد کی وجہ سے چاہتے ہیں کہ ایمان لانے کے بعد تمہیں پھر کافر بنا دیں باوجودیکہ ان پر حق واضح ہو چکا ہے سو تم عفو و درگزر سے کام لو یہاں تک کہ اللہ ان کے بارے میں اپنا حکم بھیجے یقینا اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ اہل کتاب نے مسلمانوں کو مرتد بنانے کی مسلسل کوششیں کیں.
2️⃣ زمانہ بعثت کے یہود و نصاریٰ مسلمانوں کے ایمان پر شک کرتے اور ان سے حسد کرتے تھے.
3️⃣ مسلمانوں سے اہل کتاب کا حسد ان کے خون میں سمایا ہوا تھا.
4️⃣ حق کا انکار اور اس کے خلاف معرکہ آرائی کے عوامل میں سے ایک حسد ہے.
5️⃣ اسلام و قرآن کے خلاف یہود و نصاریٰ کی تبلیغاتی کوششیں.
6️⃣ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر ایمان حتیٰ اہل کتاب کی نظر میں بھی قابل قدر اور کمال کا باعث تھا.
7️⃣ ادیان اور قرآن کریم کی بعض آیات کے نسخ کو بہانہ بنا کر یہود و نصاریٰ مسلمانوں کے ذہنوں میں شبہات پیدا کرنا چاہتے تھے.
8️⃣ اہل کتاب کی سازشوں کے مقابلے میں اللہ تعالی نے مسلمانوں کو وقتی طور پر عفو و بخشش کا حکم دیا.
9️⃣ جب تک مناسب حالات و شرائط آمادہ نہ ہوں دشمن سے آمنا سامنا کرنے میں احساسات پر کنٹرول کرنا ضروری ہے.
🔟 دشمنوں کی سازشوں کو نظرانداز کرنا نبرد آزمائی کا ایک مرحلہ اور ٹیکنیک ہے.
1️⃣1️⃣ سازشی دشمنوں سے آمنا سامنا کرنے کے لیے مرحلہ وار اقدامات کرنا ضروری ہے.
2️⃣1️⃣ اللہ تعالٰی کی قدرت و طاقت لامحدود، وسیع اور ہمہ پہلو ہے.


تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .