بدھ 19 اپریل 2023 - 07:37
سورۂ بقرہ:قیامت امتوں کے درمیان فیصلے کا دن ہے

حوزہ؍ہر امت کی آسمانی کتاب ان کے عقائد اور معارف کا مرجع ہونی چاہیے۔ ادیان الہٰی کو بے بنیاد کہنا، اس نظریے کی بنیاد جہالت ہے۔ تمام آسمانی ادیان کی بنیاد انتہائی مستحکم ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَقَالَتِ الْيَهُودُ لَيْسَتِ النَّصَارَىٰ عَلَىٰ شَيْءٍ وَقَالَتِ النَّصَارَىٰ لَيْسَتِ الْيَهُودُ عَلَىٰ شَيْءٍ وَهُمْ يَتْلُونَ الْكِتَابَ ۗ كَذَٰلِكَ قَالَ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ مِثْلَ قَوْلِهِمْ ۚ فَاللَّـهُ يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيمَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ ﴿بقرہ، 113﴾

ترجمہ: یہودی کہتے ہیں کہ نصرانی کسی چیز (راہ راست) پر نہیں اور نصرانی کہتے ہیں کہ یہودی کسی چیز (راہ راست) پر نہیں حالانکہ یہ سب (آسمانی) کتاب کے پڑھنے والے ہیں اسی طرح (بے بنیاد) باتیں ان لوگوں (کفار و مشرکین) نے بھی کی ہیں جو کچھ بھی علم نہیں رکھتے۔ پس جن باتوں میں یہ لوگ آپس میں جھگڑ رہے ہیں قیامت کے دن اللہ ان کے درمیان فیصلہ کر دے گا.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ یہود دین نصرانیت کو اور نصاریٰ دین یہود کو بے بنیاد، بے قیمت اور پست سمجھتے تھے.
2️⃣ تورات اور انجیل ہر دو ایک دوسرے کی تائید اور ایک دوسرے کی شریعت کی تصدیق کرنے والی کتابیں ہیں.
3️⃣ یہود و نصاریٰ کے دینی عقائد اور معارف میں ایسے افکار اور نظریات راسخ ہو گئے تھے جو ان کی آسمانی کتابوں کے مخالف تھے.
4️⃣ ہر امت کی آسمانی کتاب ان کے عقائد اور معارف کا مرجع ہونی چاہیے.
5️⃣ ادیان الہٰی کو بے بنیاد کہنا، اس نظریے کی بنیاد جہالت ہے.
6️⃣ تمام آسمانی ادیان کی بنیاد انتہائی مستحکم ہے.
7️⃣ قیامت امتوں کے درمیان فیصلے کا دن ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .