۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عطر قرآن

حوزہ؍انسانوں کی قدر و قیمت کا معیار وہ مکتبِ دین ہے جو وہ خود انتخاب کرتے ہیں۔ قرآن کریم کا الہٰی ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ قرآن کے بارے میں ہر طرح کے کفر سے اجتناب کیا جائے اور قرآن کو کھو دینے کے مقابل ہر چیز پست و ناچیز ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
بِئْسَمَا اشْتَرَوْا بِهِ أَنفُسَهُمْ أَن يَكْفُرُوا بِمَا أَنزَلَ اللَّـهُ بَغْيًا أَن يُنَزِّلَ اللَّـهُ مِن فَضْلِهِ عَلَىٰ مَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ ۖ فَبَاءُوا بِغَضَبٍ عَلَىٰ غَضَبٍ ۚ وَلِلْكَافِرِينَ عَذَابٌ مُّهِينٌ ﴿بقرہ، 90﴾

ترجمہ: سو کس قدر بری ہے وہ چیز جس کے عوض ان لوگوں نے اپنی جانوں کا سودا کیا ہے کہ محض اس ضد اور سرکشی کی بناء پر اللہ کی نازل کردہ کتاب کا انکار کر دیا کہ اس نے اپنے بندوں میں سے ایک خاص بندہ (نبی خاتم ع) پر اپنے فضل و کرم سے کیوں (وحی نبوت و کتاب) نازل کر دی؟ پس وہ اس روش کے نتیجہ میں (خدا کے) غضب بالائے غضب کے سزاوار ہوئے اور کافروں کے لئے ذلت آمیز عذاب ہے۔

📕 تفســــــــیر قــــرآن: 📕

1️⃣ یہودیوں نے قرآن کریم اور اپنی آسمانی کتاب (تورات) کا کفر اختیار کر کے خود کو انتہائی بُری قیمت پر فروخت کیا.
2️⃣ انسانوں کی قدر و قیمت کا معیار وہ مکتبِ دین ہے جو وہ خود انتخاب کرتے ہیں.
3️⃣ قرآن کریم کا الہٰی ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ قرآن کے بارے میں ہر طرح کے کفر سے اجتناب کیا جائے اور قرآن کو کھو دینے کے مقابل ہر چیز پست و ناچیز ہے.
4️⃣ جن انسانوں کو نبوت کے لیے انتخاب کیا گیا ان کے لیے پیامبری ایک فضل و بخشش ہے.
5️⃣ پیامبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے بندوں میں سے ہیں اور اللہ تعالٰی کے خاص فضل و کرم سے بہرہ مند ہیں.
6️⃣ پیامبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نزول وحی اور رسالت کی وجہ سے یہودی آپ سے حسد کرتے تھے.
7️⃣ حسد ان صفات رذیلہ میں سے ہے جو انسان کو گناہانِ کبیرہ حتی کفر کی طرف کھینچ کے لے جاتی ہے.
8️⃣ یہودی وہ لوگ ہیں جو غیض و غضب اور خشمِ الہٰی کے شکار ہوئے.

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
📚 تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .