۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
عطر قرآن

حوزہ؍قرآن کریم انتہائی باعزت و عظمت کتاب ہے جو اللہ تعالٰی کی بارگاہ اقدس سے نازل ہوئی ہے۔ قرآن کریم تورات کی حقانیت اور اس کے آسمانی ہونے کی دلیل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَلَمَّا جَاءَهُمْ كِتَابٌ مِّنْ عِندِ اللَّـهِ مُصَدِّقٌ لِّمَا مَعَهُمْ وَكَانُوا مِن قَبْلُ يَسْتَفْتِحُونَ عَلَى الَّذِينَ كَفَرُوا فَلَمَّا جَاءَهُم مَّا عَرَفُوا كَفَرُوا بِهِ ۚ فَلَعْنَةُ اللَّـهِ عَلَى الْكَافِرِينَ
﴿بقرہ،٨٩﴾

ترجمہ: اور جب ان کے پاس اللہ کی طرف سے وہ کتاب آئی جو ان کے پاس والی کتاب (توراۃ) کی تصدیق کرتی ہے باوجودیکہ اس کے آنے سے پہلے خود یہ لوگ کافروں کے خلاف اس کے ذریعہ سے فتح و ظفر طلب کیا کرتے تھے۔ مگر جب وہ (کتاب) ان کے پاس آگئی جسے وہ پہچانتے تھے تو اس کا انکار کر دیا۔ پس کافروں (منکروں) پر اللہ کی لعنت ہو

📕 تفســــــــیر قــــرآن: 📕

1️⃣ قرآن کریم انتہائی باعزت و عظمت کتاب ہے جو اللہ تعالٰی کی بارگاہ اقدس سے نازل ہوئی ہے.
2️⃣ قرآن کریم تورات کی حقانیت اور اس کے آسمانی ہونے کی دلیل ہے.
3️⃣ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے تک تورات میں تحریف نہ ہوئی تھی.
4️⃣ بعثت سے قبل یہود، نزول قرآن اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبعوث ہونے سے آگاہ تھے.
5️⃣ قبل از اسلام مدینہ کے یہودی کفار سے دست و گریباں تھے اور ان کی جانب سے سختیوں میں مبتلا تھے.
6️⃣ باوجود اس کے کہ کتاب اور پیامبر موعود کی خصوصیات قرآن کریم اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بالکل مطابقت رکھتی تھیں یہودی کافر ہوگئے.
7️⃣ اللہ تعالٰی نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن کے کافر یہودیوں کو اپنی رحمت سے دور اور اپنی لعنت کا مستحق قرار دیا ہے.

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
📚 تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .