۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
اسرائیل

حوزہ/ صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی طرف سے تجویز کردہ نام نہاد عدالتی اصلاحات کے خلاف مسلسل 11ویں ہفتے اسرائیل کے 100 سے زائد شہروں اور قصبوں میں ہزاروں افراد مظاہرے کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی طرف سے تجویز کردہ نام نہاد عدالتی اصلاحات کے خلاف مسلسل 11ویں ہفتے اسرائیل کے 100 سے زائد شہروں اور قصبوں میں ہزاروں افراد نے مظاہرے کر رہے ہیں ۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مظاہرے ہفتے کے روز مقبوضہ علاقوں کے درجنوں شہروں میں ہوئے جن میں تل ابیب، بیت المقدس، اشدود اور بیر شیبہ شامل ہیں، تل ابیب میں مظاہرین شہر کے وسط میں ڈیزن گوف اسکوائر پر جمع ہوئے اور وہاں کی سڑکیں بلاک کر دیں۔

تل ابیب کے شمال میں ہرزلیہ شہر میں، ایک 57 سالہ شخص جس نے اپنی کار کو مظاہرین کے ایک گروپ پر چڑھانے کی کوشش کی، پولیس نے گرفتار کر لیا۔

بعض مقامات سے مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

صیہونی حکومت کے حزب اختلاف کے رہنما حکومت پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ عدلیہ کو کمزور کرنے کے لیے نام نہاد عدالتی اصلاحات کے بل پیش کر رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .