۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: سیدہ سلام اللہ علیہا وہ ہستی ہیں جنہوں نے نبوت کو امامت سے ملایا ہے ۔ اسلام میں واحد شہزادی ہیں جو ام ابیہا سے پہچانی جاتی ہیں۔ ان کے بابا علم کا شہر اور ان کے شوہر علم کا دروازہ تو  شہزادی علوم نبوت و امامت کی مفسرہ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے روز ولادت باسعادت جگر گوشہ رسول ص ام الحسنین زوجہ علی المرتضی شہزادی سیدہ النِساء العالمین فاطمہ الزہراء کے موقع پر نماز جمعہ کے خطبے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: ولادت باسعادت بی بی کونین سلام اللہ علیہا کے بابرکت موقع پر ہم امام زمانہ (عجل)، رہبر معظم انقلاب، مراجع عظام اور تمام عالم اسلام کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: سیدہ سلام اللہ علیہا کے علوم سے دورہ حاضر کی خواتین کو استفادہ کر کے معاشرے کی بہترین ماں بیٹی بہن بیوی کا رول ادا کر سکتی ہیں۔ دنیا میں خواتین کے حقوق کی تو بات کی جاتی ہے لیکن آزادی کے نام پر خواتین کو اپنے حقوق اور معاشرے سے الگ تھلگ رکھا جا رہا ہے جسی کی وجہ سے آئے روز خواتین تشدد کا شکار ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا: استعمار سرمایہ کاری کے ذریعہ مسلم ممالک میں عورتوں میں بےحجابی کو عام کر کے انہیں کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان حالات میں کردار سیدہ اور فکر بی بی فاطمہ الزہراء سیدہ سلام اللہ علیہا کو اجاگر کرنا بہت ضروری ہے۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: بی بی سیدہ سلام اللہ علیہا نے جن اہداف کے لیے جدوجہد کی تاریخ اسلام نے ان اہداف کو سنہری حروف سے لکھ کر قیامت تک ہماری خواتین کے لیے راہ ہدایت قرار دیا۔

امام جمعہ ملبورن نے اس بات پر زور دیا کہ تمام طبقات کی خواتین کو طاغوتی فکر کا مقابلہ کرنا ہو گا تا کہ معاشرے میں حقوق انسانی کا شعور پروان چڑھ سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .