خواتین عالم
-
حجت الاسلام اشفاق وحیدی:
سیدہ فاطمۃ الزہراء (س) تمام خواتینِ عالم کے لیے نمونۂ عمل ہیں
حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: سیدہ سلام اللہ علیہا وہ ہستی ہیں جنہوں نے نبوت کو امامت سے ملایا ہے ۔ اسلام میں واحد شہزادی ہیں جو ام ابیہا سے پہچانی جاتی ہیں۔ ان کے بابا علم کا شہر اور ان کے شوہر علم کا دروازہ تو شہزادی علوم نبوت و امامت کی مفسرہ ہیں۔
-
علامہ شبیر حسن میثمی:
حضرت سیدہ فاطمہ زہرا (س) کی سیرت خواتین عالم کے لیے بہترین درس ہے
حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے شہادتِ دخترِ رسول اکرم (ص) جناب سیدہ فاطمہ زہرا (س) کے پردرد موقع پر کہا: اس وقت خواتین عالم میں سب سے بڑا مسئلہ حجاب کا ہے اور حجاب کا محور و مرکز دختر رسول اکرم (ص) کی ذات والا صفات ہے۔
-
علامہ سید ساجد علی نقوی:
خواتین عالم کیلئے ماں، بیوی اور بیٹی ہر زاویہ نگاہ سے بہترین نمونہ عمل جناب سیدہ فاطمہ زہرا (س) کی ذات ہے
حوزہ / ایام فاطمیہ (س) کی مناسبت سے قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی نے پیغام جاری کیا ہے۔
-
جمہوری اسلامی ایران میں خواتین کا دینی، قانونی اور معاشرتی مقام..."مہسا امینی کی موت پر دشمن میڈیا کے پروپگنڈوں کے مد نظر"
حوزہ/ جمہوری اسلامی ایران میں خواتین کے حالات کو ایران کے اساسی قوانین ترقیاتی منصوبے اور دستاویز اور عورتوں کے حقوق اور ذمہ داریوں کے منشور کے رو سے دیکھنا چاہیئے ایرانی خواتین کے سماج کی چند خصوصیات اور ان کی موجودگی کے شعبوں کا اجمالی طور پر تذکرہ ہوا ہے۔
-
خواتین عالم کیلئے مثالی شخصیت سیدہ فاطمہ زہرا (س) کی ذات ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یوم ولادت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آپ سلام اللہ علیہا نے عملی اور اخلاقی میدان میں جو اصول و نقوش چھوڑے وہ کسی زمانے، معاشرے اور علاقے تک مخصوص نہیں، دنیا بھر کی خواتین کو فکری انتشار، استحصال اور بے راہ روی سے بچانے کا واحد حل سیرت زہرا سلام اللہ علیہا میں مضمر و پوشیدہ ہے۔
-
شہزادی کونین (س) کی زندگی خواتین عالم کے لئے مکمل ضابطہ حیات ہے، مولانا آفاق عالم زیدی سرسوی
حوزہ/ مولانا افاق عالم زیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مختصر حیات مقدسہ عظیم اخلاقی اور معنوی درس کی حامل ہے۔
-
سربراہ جامعہ علمیہ کراچی:
خواتین عالم کے لئے بہترین نمونہ عمل اور آئیڈیل شخصیت حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ذات ہے، حجۃ سید فیاض حسین نقوی
حوزہ/ سربراہ جامعہ علمیہ کراچی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جناب سیدہ کا دختر رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ہونے کے حوالے سے احترام اور عقیدت اپنی جگہ ہے لیکن ان کا یہ پہلو سب سے منفرد اور نمایاں ہے کہ وہ عالم نسواں کے لئے قیامت تک نمونہ عمل ہیں۔
-
حضرت فاطمہ (س) کی سیرت کو اپنانا اس دور میں ان کے ماننے والوں کے لئے سب سے زیادہ ضروری اور اہمیت کا باعث ہے، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ یم پی اے سیدہ زہرا نقوی نے آغاز ایام فاطمیہ کے موقع پر کہا کہ اسلام اور ولایت کے تحفظ کے لیے مرد اور خاتون میں کوئی فرق نہیں بلکہ اگر مردوں کےلیے اسلام کی حفاظت میں مشکلات پیش آجائیں تو خواتین کو میدان میں آکر اور جان کی بازی لگا کر دین کا تحفظ کرنا پڑتا ہے۔