۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ولادت فاطمه زهرا

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ میں ولادت باسعادت   عطائے خداوند سبحان، کوثر قرآن حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا  کے پرمسرت موقع  پر تمام اہل اسلام اور خاص طور پر مکتب فاطمی  کے پیروکاروں کی خدمت میں  ہدیہ تبریک پیش کی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا: ولادت باسعادت عطائے خداوند سبحان، کوثر قرآن حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے پرمسرت موقع پر تمام اہل اسلام اور خاص طور پر مکتب فاطمی کے پیروکاروں کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں اور اس حقیقت کا قرار کرتے ہیں کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے فضائل و مناقب کا ادراک ہمارے دائرہ امکان سے باہر ہے۔

حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا وہ ہستی ہیں جنہیں خداوند متعال نے کوثر، لیلۃ القدر اور تمام عورتوں کی سردار قرار دیا ہے۔ فاطمہ سلام اللہ علیہا ہی وہ ہستی ہیں جن کی وجہ سے خواتین کے بارے میں بشریت کے انداز فکر میں انقلاب برپا ہوا، معاشرہ میں خواتین کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا۔

انہوں نے ہی عملی زندگی میں ماں ، بیوی اور بیٹی کے کردار کو اس طرح سنوارا کہ قیامت تک کے لیے خواتین کے لیے بہترین نمونہ عمل اور اعلی ترین اسوہ مکارم ہیں۔

انہی کی سیرت و حیات کو مشعل راہ بناکر انسانی معاشرہ انسانی احساسات و تقاضوں کا بہترین ادراک کرسکتا ہے۔

خداوند متعال سے دعاگو ہیں کہ ہمیں دختر نبوت، ہمسرولایت و مادر امامت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے دریائے معرفت و کرامت سے بہرہ مند فرمائے۔ آمین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .