۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: قدس کی آزادی ایک عالمی مسئلہ ہے۔ اسرائیل نے ہمیشہ خطے میں دہشتگردی اور بد امنی پھیلائی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے یوم القدس کے موقع پر آسٹریلیا کے دارالخلافہ شہر کانبرا کے امام حسن (ع) سنٹر میں نماز جمعہ کے خطبے میں خطاب کرتے ہوئے کہا: آج امام خمینی (رح) کے فرمان کے مطابق پوری دنیا میں جمعۃ الوداع کو یوم القدس اور یوم فلسطین کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ آج عالم اسلام کا مطالبہ ہے کہ قدس پر اسرائیل کا قبضہ غیر قانونی اور غیر شرعی ہے جس کو آزاد کرانے میں عالمی دباؤ ڈالا جائے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے ایک قرارداد کے ذریعہ عالمی اداروں کو متنبہ کیا کہ فلسطین میں ہونے والے مظالم کو روکا جائے کیونکہ یہ انسانیت کا قتل عام ہے۔

انہوں نے کہا: مسجد اقصی پر اسرائیلی حملے قابل مذمت ہیں۔ کوئی مذہب کسی کی عبادت گاہ پر نہ قبضہ کرنے کی اجازت دیتا ہے اور نہ حملہ کرنے کی۔ آج جن جن خطوں میں افراتفری کا عالم ہے اس کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی ادارے اپنی قراردادوں کے مطابق قدس کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا: آج جس تیزی کے ساتھ دنیا کے حالات تبدیلی ہو رہے ہیں یہ اسرائیل کی نا بودی کے لیے ایک کرن ہے۔ وہ وقت آنے کو ہے کہ مظوم کی مدد کا سورج طلوع ہو گا اور استعماری اور طاغوتی عناصر کے ظلم و بربریت کا سورج غروب ہو گا۔

امام جمعہ ملبورن نے کہا: امام امت رہبر کبیر امام خمینی (رح) کا فرمان کسی خاص مسلک کے لیے نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے ہے۔ اتحاد و وحدت عصر حاضر کا تقاضا ہے جس کے ذریعے اسرائیلی مظالم کا خاتمہ ممکن ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .