۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: غزہ کی مظلوم عوام اور فلسطینی عوام کے  بے گناہ خون سے مزید کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ یہ انسانیت کا قتل ہے اقوام متحدہ اور عالمی ادارے اس ظلم بربریت پر خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آسٹریلیا کے ممتاز مذہبی سیاسی اسکالر علامہ اشفاق وحیدی نے سفیر محترم اسلامی جمہوری ایران کی طرف سے منعقدہ فلسطین کانفرس اور افطار ڈنر پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا: عالم اسلام کے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ غزہ اور فلسطینی مظلوم عوام کی مدد کے لیے آواز بلند کریں۔ اسلامی بیداری کے ذریعہ بے گناہ عوام کے خون سے کامیابی اور فتح کا سورج جلد طلوع ھونے والا ہے۔

انہوں نے کہا: امام امت نے جو فکر ملت کو دی تھی جس کا مقصد مظلام کی مدد چاہے جس مکتب جس مذھب اور نسل سے اس کا تعلق ہو اور ظالم کے خلاف سیسہ پلائی ھوئی دیوار کی ماند کھڑے ھو جاؤ۔

علامہ اشفاق وحیدی نے اس کانفرس کے اجتماع کے ذریعہ عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھر پور مطالبہ کیا اور قرارداد پیش کی کہ غزہ میں جاری جنگ کو فوری طور پر بند کیا جائے اور بیت المقدس مسجد اقصیٰ سے غیر قانونی اور غیر شرعی قبضہ ختم کر کے ان مقامات کو آزاد کرانے میں اپنا عملی کردار ادا کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .