۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
فلسطین

حوزہ/ جمعرات کو علی الصبح صیہونی افواج نے جنوبی غزہ کی پٹی پر بم گرائے جس میں 30 سے زائد افراد شہید ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جمعرات کو علی الصبح صیہونی افواج نے جنوبی غزہ کی پٹی پر بم گرائے جس میں 30 سے زائد افراد شہید ہو گئے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے رفح شہر میں تین رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا، اسی کے ساتھ غزہ پر صیہونی حکومت کے تازہ حملوں میں 30 سے زائد افراد شہید اور 21 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو ابو یوسف النجار اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

گزشتہ 12 دنوں سے جاری اسرائیلی حکومتی دہشت گردی میں اب تک 3500 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

منگل کی رات اسرائیل نے بربریت کی تمام حدیں پار کر دی تھیں، صیہونی حکومت نے جنگ میں زخمی اور بے گھر ہونے والے سینکڑوں فلسطینیوں کو علاج اور پناہ دینے والے الاہلی عرب اسپتال کو تباہ کردیا اور اس حملے میں 500 سے زائد افراد کو شہید کیا، شہید ہونے والوں میں درجنوں بچے بھی شامل ہیں، ہسپتال کے چاروں طرف کمبل، اسکول بیگ اور کھلونے بکھرے پڑے تھے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ چرچ آف انگلینڈ کی جانب سے حفاظت کی یقین دہانی کے باوجود صہیونی فورسز نے ایک اسپتال پر بمباری کرکے بے گناہ لوگوں کے قتل عام کا ارتکاب کیا ہے۔

دنیا بھر میں صیہونی حکومت کے اس انسانیت سوز اور جنگی جرم کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کئی ممالک میں مظاہرے جاری ہیں، ترکی، اردن اور لبنان میں مظاہرین نے اپنا غصہ امریکی سفارت خانوں پر نکالا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .