۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مردم مظلوم فلسطین

حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے غزہ میں ہو رہے قتل عام اور صہیونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے خلاف ایک مذمتی بیان جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے غزہ میں ہو رہے قتل عام اور صہیونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے خلاف ایک مذمتی بیان جاری کیا ہےجس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

یاایها الذین آمنوا اِن تَنصُرُوا اللهَ یَنصُرکُم وَ یُثَبِّت اَقدامَکُم

رہبر معظم: اگر یہ جرائم جاری رہے تو مسلمانوں اور استقامتی فورسز کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا اور پھر کوئي بھی انھیں روک نہیں پائے گا۔

غاصب صیہونی حکومت کے جنگجوؤں کی جانب سے غزہ کے المعمدنی اسپتال پر بمباری کا گھناؤنا جرم اور خواتین، بچوں اور عام شہریوں کے خلاف اس حکومت کے وسیع جرائم کا تسلسل، اس دور کے سب سے ہولناک اور سفاکانہ واقعات میں سے ایک ہے، جو کہ انسانی حقوق کا دعویٰ کرنے والے ملک کی ممالک کی کھلی حمایت کے سائے میں رونما ہوا ہے، یہ ملک انسانی حقوق کا دعویٰ تو کرتا ہے لیکن در اصل یہ انسان اور اسلام کا دشمن ہے۔

تاریخ شاہد ہے کہ سچائی اور قانون کی حکمرانی، خون دینے اور مزاحمت سے ہی میسر ہوتی ہے، اگر ظالم طاقت کی زبان کے علاوہ کوئی اور زبان سمجھتا تو وہ اپنی طاقت خون، جبر، غاصبانہ قبضے وغیرہ جیسے جرائم پر قائم نہ رہتا، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مزاحمتی محاذ نے غاصب مجرموں کی روح اور دل و دماغ کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا اور خدا پر توکل کر کے اس مظلوم مزاحمت نے زبردست طاقت کا مظاہرہ کیا اور دنیا کے سامنے جعلی اسرائیل کے خاتمے اور زوال کا وعدہ کیا، اور دنیا کو الہی طاقت دکھائی اور سب کو متحیر کر دیا۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم ایک بار پھر اس وحشیانہ جرم کی شدید مذمت کرتی ہے اور امید ہے کہ حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی کے مفکرین لوگوں کو ان جرائم کی گہرائی اور واقعیت سے روشناس کروائیں گے رہنمائی اور اپنے تجزئے کے ذریعہ سے جلد از جلد اپنے ایمان اور انسانیت کاثبوت پیش کریں گے۔

آخر میں ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس وقت غاصب حکومت کی مذمت کرتے ہوئے اور مظلوموں کے حقوق کا کھل کر دفاع کرتے ہوئے اپنے اوپر لگے داغ کا ازالہ کریں گے۔

۲۵ مهر ۱۴۰۲
مجمع عمومی جامعه مدرسین حوزه علمیه قم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .