بدھ 14 جنوری 2026 - 11:13
اسرائیل کا دعویٰ: ایران میں کسی بھی امریکی فوجی آپریشن میں شریک نہیں ہوں گے

حوزہ/ صہیونی اخبار یدیعوت آحارنوت نے اسرائیلی فوجی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل ایران میں کسی بھی امریکی فوجی آپریشن میں شریک نہیں ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی اخبار یدیعوت آحارنوت نے اسرائیلی فوجی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل ایران میں کسی بھی امریکی فوجی آپریشن میں شریک نہیں ہوگا۔

ایک طرف جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں جاری بد امنی اور دہشتگردانہ کاروائیوں کی مکمل حمایت کر رہے ہیں وہیں اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارنوت نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل ایران میں کسی بھی امریکی فوجی آپریشن میں شریک ہونے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

یہ دعویٰ ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب ابھی 6 مہینے پہلے اسرائیل نے کھلم کھلا ایران پر حملہ کیا اور ہزاروں بے گناہ افراد کو شہید کیا، اور سیکڑوں افراد کو زخمی کیا، دوسری جانب متعدد دلائل موجود ہیں کہ ایران میں چل رہے دہشتگردانہ حملوں میں اسرائیل کا ہاتھ ہے۔

گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں ایران میں دہشتگردانہ کارروائیوں اور شرپسندوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ایک بار پھر روڈ پر اتریں، انہوں نے تاکید کی امریکہ کی جانب سے شرپسندوں کے لئے مالی امداد عنقریب پہنچے جائے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha