۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
اسرائیل

حوزہ/ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شام کے اندر 72 گھنٹے تک فوجی آپریشن جاری رکھا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسپیشل فورسز نے 72 گھنٹے تک گولان کی بلندی میں سرحدی باڑ کے دوسری جانب شامی سرحد کے اندر آپریشن کیا۔

اسرائیل کے ٹی وی چینل Kan-11 کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے 25 سے زائد ٹینکوں، بکتر بند اور فوجی گاڑیوں کے ساتھ گولان کی پہاڑیوں میں سرحدی باڑ کی دوسری جانب سے شامی سرزمین میں داخل ہو کر 72 گھنٹے تک یہ آپریشن کیا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس آپریشن کا مقصد شام میں اسرائیل کے زیر کنٹرول علاقوں میں سڑکیں کھولنا اور ان لوگوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنا تھا جو اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

اس ٹی وی چینل نے گولان کی پہاڑیوں میں مذکورہ فوجی آپریشن کے وقت کا ذکر کیے بغیر اپنی بات جاری رکھی اور دعویٰ کیا کہ اسرائیل کی زمینی افواج نے 72 گھنٹے جاری رہنے والے اس آپریشن میں 25 ٹینکوں، بکتر بند گاڑیوں اور فوجی بلڈوزر کی مدد لی۔

Arab-48 ویب سائٹ کے مطابق صہیونی فوج کے ایک افسر نے اس رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اس دراندازی کا اصل مقصد علاقے میں اسرائیل کی موجودگی کو ثابت کرنا اور اس بٹالین کی طاقت کو ظاہر کرنا ہے ۔

لیبلز