حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کے دہشت گرد فوجی آج اتوار کے روز التاجی فوجی اڈے کو خالی کر رہے ہیں۔
السومریہ نیوز کے مطابق بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی دہشت گرد فوجی اور داعش کے خلاف بننے والے نام نہاد اتحاد کے فوجی آج التاجی فوجی اڈے کو خالی کر دیں گے تاہم ابھی تک عراق کے حکام نے التاجی فوجی اڈے سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ابھی حال ہی میں عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے ساتھ وائٹ ہاوس میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ عراق میں امریکہ کے فوجیوں کی تعداد بہت ہی کم ہے اور امریکی فوجی 3 سال کے اندر مکمل طور پر عراق سے نکل جائیں گے۔
واضح رہے کہ ان دنوں التاجی فوجی اڈے پر راکٹوں سے تواتر کے ساتھ راکٹی حملے ہو رہے ہیں اور مارچ 2020 میں بھی التاجی میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 3 امریکی دہشت گرد اور ایک برطانوی فوجی ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد امریکی دہشت گردوں نے اگلے ہی روز عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے مراکز پر بم گرائے تھے جس میں 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
News ID: 362211
23 اگست 2020 - 18:14
- پرنٹ
حوزہ/امریکی دہشت گرد فوجی اور داعش کے خلاف بننے والے نام نہاد اتحاد کے فوجی آج التاجی فوجی اڈے کو خالی کر دیں گے تاہم ابھی تک عراق کے حکام نے التاجی فوجی اڈے سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔