۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
عراق

حوزہ/عراق کے ایک رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ امریکی یا امریکی اتحادوں کے بس کچھ فوجیوں کا عراق چھوڑنا قابل قبول نہیں ہے اور تمام غیر ملکی فوجیوں کو عراق چھوڑنا ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراق کے ایک رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ امریکی یا امریکی اتحادوں کے بس کچھ فوجیوں کا عراق چھوڑنا قابل قبول نہیں ہے اور تمام غیر ملکی فوجیوں کو عراق چھوڑنا ہوگا۔

عراقی پارلیمنٹ میں الفتح پارٹی کے رکن اسمبلی مختار الموسوی نے عراق سے بتدریج انخلا پر مبنی امریکی فوجی اتحاد کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی فوج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے اور ملک کی حفاظت کے لیے پوری طرح سے تیار ہے اور غیر ملکی فوج کی موجودگی کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت عراق سے اپنی فوجیں نکالنے اور اپنی فوجی موجودگی کے خاتمے میں صرف وقت ضائع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

عراق کے رکن پارلیمنٹ نے تمام امریکی فوجیوں کو اپنے ملک سے نکالنے کے لئے ایک ڈیڈ لائن طے کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یاد رہے کہ جمعرات کے روز امریکا کی سربراہی میں مبینہ طور پر داعش مخالف فوجی اتحاد کے نائب کمانڈر نے عراق اور شام سے امریکی فوجیوں کی تعداد میں بتدریج کمی کی طرف اشارہ کیا تھا اور کہا تھا کہ ہفتے کو بسمیہ فوجی کیمپ بغداد کے حوالے کردی جائے گی۔ عراقی پارلیمنٹ نے عراق میں آئی آر جی سی کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر شہید ابو مہدی المہندوس کی شہادت کے بعد امریکی فوجیوں کو ان کے ملک سے نکالنے کے لئے 5 جنوری کو ایک بل منظور کیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .