۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
حمله به ۲ مرکز موساد در اربیل

حوزہ/ عراقی کردستان کے شھر اربیل میں موساد کے اڈے پر چند روز پہلے ہونے والے حملے کے بعد اس اڈے میں موجود اسرائیلی افسران کے قتل و زخمی ہونے سے لے کر اس جگہ کے مختلف استعمالات کے بارے میں مختلف آراء سامنے آنے لگی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراقی کردستان کے شہر اربیل میں موساد کے اڈے پر چند روز پہلے ہونے والے حملے کے بعد اس اڈے میں موجود اسرائیلی افسران کے قتل و زخمی ہونے سے لے کر اس جگہ کے مختلف استعمالات کے بارے میں مختلف آراء سامنے آنے لگی ہیں۔

کردستان کی انٹیلیجنس کے ایک منبع کے مطابق، عراق اور خاص کر کردستان میں موجود سول سوسائٹی کی تنظیمیں اور زیادہ تر ثقافتی مراکز درحقیقت اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسی موساد کے اڈے ہیں اور یہ تنظیمیں سیمیناروں اور مختلف قسم کے پروگرامات کے ذریعے افراد کو تربیت دے کر اپنے مفادات کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

عراقی تنظیم علماء المسلمین کے سربراہ جبار المعموری کے مطابق ان افراد کو عسکری تربیت دیکر عراقی مقاومتی تنظیم حشد الشعبی کے کمانڈروں اور دوسری علمی اور سیاسی شخصیات کو ٹارگٹ کرنے کے علاوہ ایرانی ایٹمی سائنسدانوں کو شھید کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے اور ہماری اطلاعات کے مطابق پانچ دیگر صوبوں میں بھی موساد کے اڈے موجود ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .