۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
وزارت اطلاعات

حوزہ/ ایران کی وزارت اطلاعات نے یہ اطلاع دی ہے کہ ایران کی انٹیلی جنس فوج (سربازان گمنام امام زمانؑ) کی انتھک کوششوں سے موساد کی جاسوسی تنظیم کی چار آپریشنل ٹیموں کی شناخت کر لی گئی اور اس کے تمام ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت اطلاعات نے یہ اطلاع دی ہے کہ ایران کی انٹیلی جنس فوج (سربازان گمنام امام زمانؑ) کی انتھک کوششوں سے موساد کی جاسوسی تنظیم کی چار آپریشنل ٹیموں کی شناخت کر لی گئی اور اس کے تمام ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جعلی اور مجرم صیہونی حکومت نے ملک کے کئی علاقوں میں گزشتہ ہفتوں کے فسادات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آپریشنل ٹیموں کو ہدایت دے کر متعدد مشترکہ دہشت گرد کارروائیاں کرنے کا حکم دیا تھا، لیکن تمام دہشت گردوں ان کے کسی بھی مشن کو انجام دینے سے قبل گرفتار کر لیا گیا، اس کے علاوہ ایک یورپی ملک میں موساد کے سربراہ کا بھی سراغ لگایا جا شکا ہے جس کے متعلق تحقیقات مکمل ہوتے ہی نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .