۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جاسوس

حوزہ/ ایران کے جنوب مشرقی علاقے کرمان سے موساد کے ایک جاسوس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے جنوب مشرقی صوبے کرمان کی عدلیہ کے سربراہ ابراہیم حمیدی نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی )نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو ناجائز صیہونی حکومت کی بدنام زمانہ انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کر رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والا شخص ایران میں فسادات بھڑکانے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ صوبہ کرمان کے چیف جسٹس حمیدی نے کہا کہ پکڑا جانے والا موساد کا جاسوس اپنے مذموم منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایرانی خفیہ ایجنسی کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مشتبہ جاسوس نے ایک کاروباری شخص کے بھیس میں کئی پڑوسی ممالک کا سفر کیا اور انٹرنیٹ کے ذریعے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی سے رابطہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق، مشتبہ جاسوس ایران سے باہر صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس ایجنسی کے ارکان کے ساتھ ملاقات کا منصوبہ بنا رہا تھا جب اسے آئی آر جی سی سے وابستہ کےسربازان گمنام امام زمان (ع) نے ملک چھوڑنے سے پہلے پکڑ لیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .