۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
علامہ ساجد نقوی کی پاراچنار میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: غزہ کی مسلسل تباہی ،بربادی و نسل کشی میں سامراج کی براہ راست شرکت اس کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔اسرائیلی  سفاکیت کو نہ روکا گیا تو خطے سمیت دنیا بھر کے انسانوں کا ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے غزہ کی حالیہ صورتحال پر مختلف رہنماؤں سے رابطوں اور ملاقاتوں میں دوران گفتگو کہا: فلسطینیوں کی تباہی اور بربادی میں سامراجیوں کی براہ راست شرکت ان کی بوکھلاہٹ کا کھلا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا: فلسطین میں مظلوم مسلمانوں کی تباہی وبربادی انتہائی خطرناک ہے۔ توسیع پسندانہ مکروہ عزائم نہ روکے گئے تو خطے سمیت دنیا بھر کے انسانوں کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: مسلسل سفاکانہ اور نسل کشی کے اس گھناؤنے عمل کو انسانی اسلحہ کے طوفان سے ہی روکا جا سکتا ہے۔ پاکستانی قوم عوامی قوت کے ذریعہ سامراجیوں کے حوالے سے اپنے مطالبات حکمرانوں تک پہنچائیں۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں فلسطینیوں کے حق میں بھرپور احتجاجی مظاہروں اور مسیحی رہنما جے سالک کے پرُامن مگر پرُاثر انسانی جذبے سے سرشار احتجاج پر تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: عالم انسانیت کو فلسطین میں سامراجی و صیہونی سفاکیت کے خلاف ایسے ہی پراثر و پرامن احتجاج کی ضرورت ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں نہتے اور بے بس عوام کو فلسطین میں مسلسل نہ صرف شہید بلکہ کمسن کلیوں تک کو مسل کر وہاں نسل کشی اور لاکھوں عوام کو بے گھر کرنے کا ایسا سلسلہ جاری ہے جو حماس پر حملے کا بہانہ بنا کر انتہائی گھناونا اور خطرناک کھیل کھیلا جا رہا ہے اور توسیع پسندانہ مکروہ عزائم کو اگر عرب لیگ، او آئی سی اور 40 ممالک کی فوج نے جنگ رکوانے کیلئے عملی اقدامات نہ کئے تو یہ خطے اور دنیا بھر کے ممالک کیلئے ناقابل تلافی نقصان کے مترادف ہو گا ۔

انہوں نے ایک مرتبہ پھر تمام جماعتوں، تنظیموں اور گروپس کو متوجہ کرتے ہوئے کہا: عوامی قوت کے ذریعہ ان سامراجیوں و صیہونیوں کے حوالے سے مطالبات حکمرانوں تک پہنچائے جائیں کیونکہ مسلسل سفاکانہ اور نسل کشی کے اس گھناؤنے عمل کو انسانی اسلحہ کے طوفان سے ہی روکا جا سکتا ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: دنیا میں اس وقت آگاہی کی ایک مہم جنم لے چکی ہے۔ پاکستان میں اس مہم کو بھرپور احتجاجی تحریک کی شکل اختیار کرنا ہو گی تاکہ سامراجیت و صیہونیت کے اس ظلم و جبر اور سفاکیت کو روکا جا سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .