۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
ایران کا IPU کی افتتاحی تقریب میں حماس کو دہشت گرد گروہ قرار دینے پر کئی اسلامی ممالک کے نمائندوں کے ہمراہ واک آؤٹ

حوزہ / جمہوریہ اسلامی ایران کے پارلیمانی وفد نے متعدد اسلامی ملکوں کے ہمراہ، عالمی بین پارلیمانی یونین (IPU) کی افتتاحی تقریب کا واک آؤٹ کردیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جمہوریہ اسلامی ایران کے پارلیمانی وفد نے ڈپٹی اسپیکر حجت الاسلام مجتبی ذوالنوری کی سربراہی میں انگولا میں 23 اکتوبر 2023ء بروز پیر کو منعقدہ ایک سو سینتالیسویں عالمی بین پارلیمانی یونین کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی بین پارلیمانی یونین کے سربراہ پاچیکو نے اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے حق میں موقف اختیار کیا اور فلسطینی مزاحمتی گروہ کو دہشت گرد گروہ قرار دے دیا۔

پاچیکو کے اس بیان کے بعد جمہوریہ اسلامی ایران کے پارلیمانی وفد نے کئی اسلامی ممالک کے نمائندوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے افتتاحی تقریب سے واک آؤٹ کردیا۔

آئی پی یو کے سربراہ کے خطاب کے بعد اسلامی ممالک کے پارلیمانی وفود، اجلاس میں واپس آئے اور فلسطینی قوم کی مزاحمت کے خلاف اختیار کیے گئے مؤقف پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

اس کے بعد انگولا کے صدر مانوئل گونزالیز لوورنسو نے غزہ کی پٹی کی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی المیے کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .