حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر دفاع برگیڈیئر امیر محمد رضا آشتیانی نے کہا ہے کہ دشمن کو معلوم ہے کہ معمولی سی بھی غلطی کی صورت میں ایران کی جانب سے انہیں فیصلہ کن اور دندان شکن جواب دیا جائے گا، اسی لئے وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف نئے منصوبوں اور سازشوں میں مصروفِ عمل ہے۔
تفصیلات کے مطابق، برگیڈیئر جنرل محمد رضا آشتیانی نے وزارت دفاع کے جدید عسکری دفاعی تحقیقاتی ادارے سپند کے اپنے ہفتہ وار دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی صلاحیت سے بخوبی واقف ہیں اور وہ یہ بھی اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ ہماری مسلح افواج ہر قسم کے چیلینجز سے نمٹنے اور سازشوں کو خاک میں ملانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دشمنوں کو اچھی طرح سے معلوم ہے کہ انہیں کسی بھی قسم کے حملے کا اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے فیصلہ کن اور سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔