۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس

حوزہ / چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اپنے ایک بیان میں پارا چنار پردوبارہ جنگ مسلط کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا: پارا چنار پر بار بار جنگ مسلط کرنے کی کوششیں کرنا انتہائی قابلِ مذمت اور ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے کہا: پاراچنار کے شیعہ عوام پاکستان کے دفاع کی فرنٹ لائن شمار ہوتے ہیں۔ انہیں کمزور کرنے کا مطلب پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا: پارا چنار میں معصوم بے گناہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔قانون نافذ کرنے والوں ادارے ہوش کے ناخن لیں۔

انہوں نے مزید کہا: پارا چنار میں لڑائی کی جو چنگاری سلگانے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ اگر بھڑک اٹھی تو اس کی حرارت کو پورے ملک میں پھیلنے سے کوئی بھی نہیں روک سکے گا۔

چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا: پاراچنار ملک کا حساس ترین علاقہ ہے۔یہاں کے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑنا ان سے ظلم اور ایک بھیانک غلطی ہو گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .