حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،الجواد فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید مناظر حسین نقوی نے ہفتہ وحدت کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دشمنان اسلام، مسلمانوں کے مابین اختلافات و دوری کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے ہفتہ وحدت کی مناسبت سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ رہبر کبیر انقلاب اسلامی امام خمینی (رہ) نے 12 سے 17 ریبع الاول کو ہفتہ وحدت کا نام دیکر دشمنان اسلام کی سازشوں کو ناکام کر دیا ،اور وہیں اتحاد امت مسلمہ کی بنیاد بھی رکھ دی۔
مزید کہا کہ استعماری قوتوں نے جس نکتہ پر امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، ہر اس موقع پر امام خمینی (رہ) نے اپنی مدبرانہ اور قائدانہ صلاحیتوں کے ذریعہ دشمنان اسلام کی تمام سازشوں اور چالبازیوں کو ناکام بنایا ہے۔
آج بھی امریکہ، اسرائیل کی کوشش یہی ہے کہ امت کے اتحاد کا جنازہ نکال دیا جائے، تاکہ ہم اس ہفتہ وحدت جیسے ایام میں امت مسلمہ کو اکٹھا ہونے کا موقع فراہم نہ کر سکے۔
اخر میں کہا کہ ہفتہ وحدت امت مسلمہ کے لئے امام خمینی (رہ) کا ایک ایسا بے نظیر تحفہ ہے، جو ہمیشہ باطل قوتوں کی آنکھ میں کانٹا بن کر چبھتا رہے گا۔