۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ ضبط تفسیر سوره فتح حجت‌الاسلام والمسلمین میرباقری در حرم مطهر حضرت معصومه سلام الله علیه

حوزہ/ استاد حوزہ علمیہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حرم کریمہ اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ (س) نقطہ امن،حریم اہل بیت(ع)اور اس حریم میں شیطان کاداخلہ ممنوع ہے،کہا کہ حضرت معصومہ(س)کے زیارت نامے میں موجود دعائیں عظیم الشان ہیں جو کہ انسان کو جنتی اور اہل بیت(ع)کے محب بنا دیتی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یکم ذی قعدہ یوم ولادت حضرت فاطمہ معصومہ(س)قم اور روز دختر کے موقع پر حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد مہدی میر باقری نے پروگرام "سمت خدا" میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حرم کریمہ اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ (س) نقطہ امن،حریم اہل بیت(ع)ہیں اور اس حریم میں شیطان کاداخلہ ممنوع ہے۔حضرت معصومہ(س)کے زیارت نامے میں موجود دعائیں عظیم الشان ہیں جو کہ انسان کو جنتی اور اہل بیت(ع)کا محب بنا دیتی ہیں۔

استاد حوزہ نے کہا کہ امام صادق علیہ السلام کی ایک روایت میں آیا ہے کہ خدا کے لئے ایک حرم ہے اور وہ مکہ مکرمہ ہے،پیغمبر(ص)کےلئے ایک حرم ہے وہ مدینہ منورہ ہے، امیر المؤمنین(ع)کےلئے ایک حرم ہے وہ کوفہ ہے اور ہم اہل بیت(ع)کےلئے ایک حرم ہے وہ قم ہے،حرم حضرت معصومہ قم حریم اہل بیت ہے اور جو بھی اس حریم میں داخل ہو گا گویا کہ وہ اہل بیت(ع)کی وادئ امن میں داخل ہوا ہے اور امام نے فرمایا کہ میرے فرزندوں میں سے ایک قم میں دفن ہو گا اور تمام شیعہ ان کی شفاعت کی بدولت بہشت میں داخل ہوں گے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خدا کی وادی،امن کی وادی ہے،مزید کہا کہ انسان ہدایت پانے کے بعد وادئ امن میں داخل ہو جاتا ہے اور وادئ امن کے مقابلے میں خوف اور حزن کی وادی ہے اور جس کی ہدایت ہو جاتی ہے وہ خوف کی وادی سے امن کی وادی میں داخل ہو جاتا ہے۔

استاد حوزہ نے شرک اور شک کی وادی کو ناامن وادی جانا اور کہا کہ اگرکوئی خدا کی طرف جانا چاہے تو تمام عوامل اس کے خلاف ہی کیوں نہ ہوں اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین میر باقری نے کہا کہ توحید کی وادی میں یقین اور اخلاص حاصل ہو جاتا ہے اور شیطان کی وادی ہمیں امن سے شک و تردید کی وادی میں لے جانے کی کوشش کرتی ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شرک کی وادی میں ایک جوڑا ایک ہی گھر میں امن کا احساس نہیں کرتا،مزید کہا کہ وادئ شرک بھیڑیوں کے معاشرے کی مانند ایک ناامن وادی ہے کہ اگر لحظہ بھر غفلت کریں تو انسانوں پر حملہ کرتے ہیں لیکن توحید کی وادی محبت،ایثار اور امن کی وادی ہے اور روایت میں آیا ہے کہ عالم ارض پر برتری حاصل کرنے کی کوشش کوئی معنی نہیں رکھتی اور انسان وادئ توحید میں امن و امان کا احساس کرتا ہے۔

استاد حوزہ نے بیان کیا کہ انسان کا وادئ توحید میں امن کا احساس، اس لئے ہے کہ کسی کا ہاتھ لوگوں کی جیب میں نہیں ہے بلکہ اس کا ہاتھ خدا کے خزانے میں ہے اور خدا کے خزانے سے لیتا ہے اور دوسروں کے لئے بخش دیتا ہے لیکن شرک کی وادی میں انسان مقابلے کی مانند اپنے حریف کو زمین پر گرانا چاہتا ہے اور خود کو اوپر اٹھانے کی کوشش کرتا ہے لہذا اس وادی میں امن و امان کا احساس نہیں کرتا۔

حجۃ الاسلام و المسلمین میر باقری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خداوند عالم نے دنیا میں کچھ وادیوں کو امن کی وادی قرار دیا ہے اور ان میں سے حرم اہل بیت علیہم السلام دنیا میں خدا کی امن کی وادیوں میں سے ایک ہے،کہاکہ اگر کسی نے حرم کو منتخب کر لیا توگویا اس نے خدا کی وادی امن میں قدم رکھ دیا کیونکہ اس کائنات میں ولایت اہل بیت علیہم السلام ایک خاص مقام رکھتی ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا ایک اہم ذمہ داری کو لے کر قم آئی تھیں اور یہ حرم اہل بیت عصمت و طہارت کے داخل ہونے کی وادی ہے،مزید کہا کہ حرم حضرت فاطمہ معصومہ(س)جنت کے دروازوں میں سے ایک ہے اور روایت کے مطابق جو بھی اس حرم کی زیارت کرے جنت اس پر واجب ہو جاتی ہے۔

استاد حوزہ علمیہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حرم کریمہ اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ (س) نقطہ امن،حریم اہل بیت(ع)اور اس حریم میں شیطان کاداخلہ ممنوع ہے،کہا کہ حضرت معصومہ(س)کے زیارت نامے میں موجود دعائیں عظیم الشان ہیں جو کہ انسان کو جنتی اور اہل بیت(ع)کا محب بنا دیتی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .