حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس خبرگان رہبری کے رکن اور معروف خطیب حجتالاسلام والمسلمین سید محمدمهدی میرباقری نے شبِ عیدِ غدیر حرم حضرت معصومہ سلاماللہعلیہا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کی ولایت انسان کو وادیِ امنِ الٰہی تک پہنچاتی ہے، اور جو قوم اس وادی میں داخل ہو، وہ خوف، اضطراب اور زوال سے محفوظ ہو جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرآن کریم نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے واقعہ کے بعد ایمان اور امنیت کا ذکر کیا ہے اور فرمایا ہے کہ حقیقی امنیت صرف انہیں ملتی ہے جن کا ایمان ظلم و شرک سے پاک ہو۔
استادِ حوزہ علمیہ قم نے کہا کہ دنیا کی فانی اشیاء پر بھروسہ خوف پیدا کرتا ہے، جبکہ اللہ پر کامل ایمان انسان کو امن بخشتا ہے۔ جو اللہ کے ساتھ رہے، وہ ہدایت اور نور کے راستے پر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غدیر کا دن ولایتِ علی علیہ السلام کا اعلان ہے اور یہ ولایت وہ راستہ ہے جو انسان کو یقین، اخلاص اور ہدایت کی منزل تک لے جاتا ہے۔
قومِ یهود کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ قوم اپنے آپ کو برتر سمجھتی ہے، اسی لیے خدا، انبیاء اور اوصیائے الٰہی کے ساتھ ہمیشہ مخالفت میں رہی ہے، حتیٰ کہ اپنے انبیاء کو بھی قتل کرتی رہی۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ سب سے بڑے دشمنِ مومنین یہی قوم یهود ہے، کیونکہ یہ نہ صرف نبی خدا سے بلکہ ولایتِ علی علیہ السلام سے بھی عناد رکھتی ہے۔









آپ کا تبصرہ