حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر آبدان، بوشہر کے امام جمعہ حجت الاسلام امین زارعی نے اس شہر کی جامع مسجد میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے میلاد امام حسن مجتبیٰ (ع) کی مبارکباد دی اور کہا: اس عظیم امام کی ولادت احسان الٰہی کا سرچشمہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا: یہ عظیم امام احسان الٰہی کے مظہر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔
امام جمعہ آبدان نے کہا: نبی مکرم اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں فرمایا کہ لوگ امام مجتبیٰ علیہ السلام کے ذریعہ انذار کیے گئے اور امیرالمؤمنین علیہ السلام کے ذریعہ ہدایت پائی۔
حجت الاسلام زارعی نے کہا: اسی طرح، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تاکید کی کہ "حسن (ع) کے ذریعے تم پر احسان ہوا اور حسین (ع) کے ذریعے تم سعادت کو پہنچو گے۔"
انہوں نے مزید کہا: یہ بیانات امام مجتبی علیہ السلام کی راہ ہدایت اور رحمت الٰہی میں خصوصی مقام کو ظاہر کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ