۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حضرت فاطمہ معصومہ

حوزہ / حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے بلند مقام کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالانوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیه السلام:

تُقْبَضُ فِیهَا امْرَأَةٌ مِنْ وُلْدِی اسْمُهَا فَاطِمَةُ بِنْتُ مُوسَى وَ تُدْخَلُ بِشَفَاعَتِهَا شِیعَتِی الْجَنَّةَ بِأَجْمَعِهِمْ

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

قم میں میری اولاد میں سے فاطمہ بنت موسیٰ (سلام اللہ علیہا) نام کی ایک خاتون وفات پائیں گی۔ یہ وہ خاتون ہیں کہ جن کی شفاعت سے میرے تمام شیعہ بہشت میں داخل ہوں گے۔

بحارالانوار، ج۶۰، ص ۲۲۸

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .