۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
نماز

حوزہ / حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں غم و اندوہ سے نجات کے راستے کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "وسائل الشیعه" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیه السلام:

ما يَمنَعُ اَحَدَكُم اِذا دَخَل عَلَيهِ غَمٌّ مِن غُمُومِ الدُّنيا اَن يَتَوَضَّاَ ثُمَّ يَدخُلَ مَسجِدَهُ وَ يَركَعَ رَكعَتَينِ فَيَدعُوَ اللّه فيهِما؟ اَما سَمِعتَ اللّه يَقُولُ: «و َاستَعينوا بِالصَّبرِ وَ الصَّلاةِ»؟

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

تم میں سے جب بھی کسی پر کوئی دنیوی غم یا پریشانی آئے تو تمہیں وضو کرنے اور سجدہ (نماز) کی جگہ جا کر دو رکعت نماز پڑھنے اور دعا کرنے سے کیا چیز روکتی ہے؟۔ کیا تم نے نہیں سنا کہ خداوند متعال کہتا ہے کہ "و َاستَعينوا بِالصَّبرِ وَ الصَّلاةِ" یعنی صبر اور نماز سے مدد لو۔

وسائل الشیعه، ج ۸، ص ۱۳۸

تبصرہ ارسال

You are replying to: .