۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
News ID: 385083
26 اکتوبر 2022 - 07:13
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے ایک روایت میں افضل جہاد کا تعارف کرایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "محاسن" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قَالَ لَهُ رَجُلٌ إِنِّي ضَعِيفُ الْعَمَلِ قَلِيلُ الصَّلَاةِ قَلِيلُ الصَّوْمِ وَ لَكِنْ أَرْجُو أَنْ لَا آكُلَ إِلَّا حَلَالًا وَ لَا أَنْكَحَ إِلَّا حَلَالًا فَقَالَ وَ أَيُّ جِهَادٍ أَفْضَلُ مِنْ عِفَّةِ بَطْنٍ وَ فَرْجٍ

امام محمد باقر علیہ السلام کی خدمت میں ایک شخص نے عرض کی "میں عمل انجام دینے میں ناتوان ہوں۔ نماز و روزہ کم بجا لاتا ہوں لیکن کوشش کرتا ہوں کہ صرف حلال کھاؤں اور حلال کے سوا کسی سے نکاح نہ کروں"۔ تو امام علیہ السلام نے اس کے جواب میں فرمایا "شکم اور شرمگاہ کو پاک رکھنے سے افضل جہاد اور کیا ہو سکتا ہے؟"۔

محاسن، ص ۲۹۲، ح ۴۴۸

تبصرہ ارسال

You are replying to: .