حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "نهج الفصاحه" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم:
حَقُّ الوَلَدِ على والِدِهِ أن يُعَلِّمَهُ الكِتابَةَ و السِّباحَةَ و الرِّمايَةَ و أن لا يَرزُقَهُ إلاّ طَيِّبا
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
فرزند کا باپ پر حق یہ ہے کہ اسے لکھنا، تیراکی اور تیراندازی سکھائے اور صرف حلال روزی کو اس کی خوراک قرار دے۔
نهج الفصاحه: 293 / ح 1394