حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "مكارم الأخلاق" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الصادق علیه السلام:
أقذَرُ الذُّنوبِ ثلاثةٌ : قَتلُ البَهيمةِ ، و حَبسُ مَهرِ المرأةِ ، و مَنعُ الأجيرِ أجرَهُ .
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:
بد ترین (برے ترین) گناہ تین ہیں: (۱) بے زبان حیوان کو قتل کرنا (۲) عورت کا مہریہ ادا نہ کرنا (۳) مزدور کی مزدوری نہ دینا۔
مكارم الأخلاق : 1/506/1752