۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
News ID: 384531
6 اکتوبر 2022 - 08:37
حدیث روز

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں حیوانات کے حقوق کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "مستدرك الوسائل" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم:

للدّابّةِ على صاحِبِها سِتُّ خِصالٍ: يَعْلِفُها إذا نَزلَ ، ويَعْرِضُ علَيها الماءَ إذا مَرَّ بهِ ، ولا يَضْرِبُها إلّا على حقٍّ، ولا يُحَمّلُها ما لا تُطيقُ، و لا يُكلّفُها مِن السَّيرِ إلّا طاقَتَها ، ولا يَقِفُ علَيها فُواقا

پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

حیوان کے اپنے مالک پر چھ حق ہیں:

۔۱۔ جب بھی اس پر سواری کر کے نیچے اترے تو اسے چارہ دے ۔۲۔ جب بھی پانی کے پاس سے گزرے تو اسے پانی پلائے ۔۳۔ اسے ناحق نہ مارے ۔۴۔ اس کی طاقت سے زیادہ اس پر سامان نہ لادے ۔۵۔ اس کی ہمت و طاقت سے زیادہ اسے نہ چلائے ۔۶۔ زیادہ وقت تک اس پر سوار نہ رہے۔

مستدرك الوسائل : ۸/۲۵۸/۹۳۹۳

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .